کرونا مثبت کیسز کی شرح 7.2 فیصد ریکارڈ

ملک میں کرونا نے مزید 7 افراد کی جان لے لی، 3567 نئے مریض سامنے آگئے، مثبت کیسز کی شرح 7.2 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 48 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 3 ہزار سے زائد افراد نے کرونا کی تصدیق ہوئی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق اس سے قبل 16 اگست 2021 کو ملک میں کرونا کے 3221 کیسز ریکارڈ کیے گئے تھے، کرونا مثبت کیسز کی شرح 7.26 اور اموات 95 تھیں۔

وزیر تعلیم شفقت محمود کرونا وائرس کا شکار

اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار سے زائد ہو چکی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ سے زائد ہوگئی۔
24 گھنٹوں کے دوران 362 افراد کرونا سے صحتیاب بھی ہوئے، 12 لاکھ 60 ہزار 407 ہو گئی ہے۔

Related Articles

Back to top button