وزیر تعلیم شفقت محمود کرونا وائرس کا شکار

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں، ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں شفقت محمود نے بتایا کہ کہ بدقسمتی سے میرا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

شفقت محمود نے کہا کہ کرونا کی بہت تھوڑی سی علامات ہیں، لیکن اب بہتر محسوس کر رہا ہوں، اُمید ہے کچھ آرام کے بعد جلد ٹھیک ہو جاؤں گا۔

وزیر تعلیم نے اپیل کی کہ سب کرونا کے حوالے سے احتیاط ضرور کریں اور ماسک پہننا نہ بھولیں، تعلیمی اداروں سے متعلق آج ہونے والا بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔

کرونا کے بڑھتے کیسز اور اومیکرون ویرینٹ کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے تعلیمی ادارے کھلے یا بند رکھنے سے متعلق فیصلے کے لیے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس طلب کیا گیا۔

کرونا مثبت کیسز کی شرح 7.2 فیصد ریکارڈ

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس اب ملتوی کر دیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ اجلاس اگلے ہفتے تک ملتوی کیا گیا۔

Related Articles

Back to top button