پاکستان کی پہلی قومی سلامتی پالیسی جاری کر دی گئی

وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان کی پہلی قومی سلامتی پالیسی کا پبلک ورژن جاری کر دیا گیا ہے، قومی سلامتی پالیسی کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان، وفاقی کابینہ کے اراکین، چیئرمین جوائنٹ چیفس اور مسلح افواج کے سربراہان بھی شریک ہوئے۔

مشیر قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قومی سلامتی سے متعلق بہت باتیں کی گئیں، ہم نے پوری دنیا کی پالیسیاں دیکھی ہیں، پاکستان کی تمام پالیسیاں اعلیٰ معیار کی ہیں۔

پاکستان میں قومی سلامتی پر بہت بحث ہوئی، پاکستان کے تمام شعبوں کی بہت اچھی پالیسیاں ہیں، جو بنتی ہیں اور اپڈیٹ ہوتی ہیں، قومی سلامتی پالیسی کا اوریجنل ڈاکومنٹ کلاسیفائیڈ ہے لیکن وزیراعظم نے کہا تھا کہ پالیسی کوپبلک ہونا چاہئے۔

تلواریں تیار ہیں، لیکن پہلا وار کون کرے گا؟

قومی سلامتی پالیسی کے سامنے آنے والے نکات کے مطابق کشمیر کو پاکستان کی قومی سلامتی پالیسی میں اہم قرار دیا گیا جبکہ پالیسی میں معیشت کے تحفظ کو بھی مرکزی حیثیت حاصل ہے۔وزیراعظم عمران خان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قومی سلامتی پالیسی سے قوم کا قبلہ درست کیا گیا۔

Related Articles

Back to top button