مونال ریسٹورنٹ کی بندش کیخلاف ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے اسلام آباد میں لیز مکمل ہونے پر مونال ریسٹورنٹ کو سیل کرنے کے فیصلے کے خلاف ریسٹورنٹ ملازمین نے مرغزار چوک پر شدید احتجاج کیا اور دھرنا دیا۔

مونال ریسٹورنٹ کے متاثرہ ملازمین  نے کپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی( سی ڈی اے) کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
اسلام آباد انتظامیہ کو مونال سیل کرنے اور نیوی گالف کورس کا آج ہی قبضہ لینے کا حکم دیا گیا ہے۔

احتجاج کرنے والے ملازمین نے موقف اپنایا کہ ہمیں بے روزگار کرکے ہمارے بچوں کو بھوکا مارا جا رہا ہے، سی ڈی اے کو اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے۔

نیوی سیلنگ کلب گرانے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

مونال ریسٹورنٹ کی بندش کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم پر امن لوگ ہیں، ہمارا حق ہمیں دیا جائے، مظاہرین کچھ دیر احتجاج کرنے کے بعد پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

Related Articles

Back to top button