سونا 850 روپے سستا، ڈالر 176.9 روپے کا ہو گیا

پاکستان میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 850 روپے کمی کے بعد 24 ہزار 750 روپے ہوگئی ہے، 850 روپے کمی کے بعد سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 24 ہزار 750 روپے ہوگیا ہے۔

10 گرام سونے کے دام 729 روپے کم ہو کرایک لاکھ 6 ہزار 953 روپے ہے، عالمی صرافہ بازار میں سونے کے دام ایک ڈالر کم ہو کر 1821 ڈالر فی اونس ہے۔

انٹربینک مارکیٹ میں یورو کی قدر 201.91، برطانوی پاؤنڈ 241.84، سعودی ریال 46.91، اماراتی درہم 47.93، بحرینی دینار 467، عمانی ریال 457.33 اور کویتی دینار 583.25 روپے رہی، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 176.9 روپے جبکہ قیمت فروخت 178.4 روپے رہی۔

مسلسل دوسرے روز ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری

 

برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 240.1 روپے اور قیمت فروخت 242.3 روپے، سعودی ریال کی قیمت خرید46.45 روپے، قیمت فروخت 46.95 روپے اور اماراتی درہم کی قیمت خرید 48.55 روپے اور قیمت خرید 49.05 روپے رہی۔

Related Articles

Back to top button