میوزک کنسرٹ میں گندے اشاروں پر آئمہ بیگ سیخ پا

لگتا ہے معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ کے برے دن شروع ہیں چونکہ ان کے ہر دوسرے میوزک کنسرٹ میں کوئی نہ کوئی ایسا نا خوشگوار واقعہ رونما ہو جاتا ہے جس کی خبر بن جاتی ہے۔

اب ایک تازہ واقعے میں ’ملنگ، ڈھولا، بازی، نہ چھیڑ ملنگاں نوں، بلما بھگوڑا اور یاریاں‘ جیسے مقبول گیت گانے والی گلوکارہ آئمہ بیگ کی میوزک کنسرٹ کے دوران نازیبا اشارے کرنے والے لڑکے پر سیخ پا ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ آئمہ نے اگلے روز لاہور میں میاں عامر محمود کے ملکیتی پنجاب گروپ آف کالجز کے کیمپس میں میوزک کنسرٹ کے دوران گانے کی پرفارمنس دی، جہاں ایک اور واقعہ پیش آ گیا۔ آئمہ بیگ نے لاہور میں ہونے والے میوزک کنسرٹ کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ایک بار پھر لاہور نے ان کا دل تو جیت لیا لیکن یہ ابھی چند سرپھرے نوجوانوں نے محفل خراب کرنے کی کوشش کی اور انہیں گندے اشارے کیے۔

آئمہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں مختلف گانوں پر پرفارمنس کرتے دیکھا گیا جب کہ کنسرٹ میں بھاری تعداد میں لڑکے اور لڑکیاں دکھائی دیتی ہیں۔ میوزک کنسرٹ میں گلوکارہ کی پرفارمنس کے دوران ہی ایک لڑکے کی جانب سے انہیں واہیات اشارے کیے جانے پر آئمہ کے برہم ہونے کی ویڈیو بھی سوشل میڈی پر وائرل ہے۔

حریم شاہ ملک واپسی پر گرفتاری کے خطرے سے دوچار

اس ویڈیوز میں آئمہ بیگ نامناسب اشارے کرنے والے لڑکے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آئمہ بیگ نے نازیبا اشارے کرنے والے شخص کو ’گندا کیڑا‘ قرار دیتی ہیں، جس پر کنسرٹ میں موجود دوسرے لوگ اس لڑکے کے خلاف نعرے بازی کرتے ہیں۔ ویڈیو میں آئمہ بیگ کو کہتے ہوئے سنا اور دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ بھی لاہوری ہیں، وہ ایسے اشاروں سے ڈرنے والی نہیں ہیں، ساتھ ہی انہوں نےاشارے کرنے والے کو لائیو جھاڑ بھی پلائی۔

آئمہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر ان کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بھی بن گیا۔ ویڈیو سے قبل گزشتہ ماہ 28 دسمبر کو بھی آئمہ کے ایک کنسرٹ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں ایک لڑکے نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی تھی۔ گزشتہ ماہ وائرل ہونے والی ویڈیو پنجاب گروپ آف کالج فیصل آباد کے میوزک کنسرٹ کی تھی، جس میں آئمہ بیگ کی پرفارمنس کے دوران ایک لڑکے نے بدتمیزی کی تھی، جس پر گلوکارہ نےانہیں جھاڑ پلادی تھی۔

Related Articles

Back to top button