عمران خان کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

وزیر اعظم عمران خان کا طیارہ فنی خرابی کے باعث واپس امریکہ اتار لیا گیا، وزیر اعظم سعودی ولی عہد کے طیارے پر نیویارک سے وطن روانہ ہوئے تھے، تاہم الیکٹرونک سسٹم میں خرابی کے باعث طیارے واپس اتار لیا گیا ہے۔ عمران خان کو دوبارہ ہوٹل پہنچا دیا گیا ہے اور سیکیورٹی میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔
وزیر اعظم امریکہ میں قیام کریں گے یا نجی ائیر لائن کے ذریعے وطن واپس آئیں گے تاحال فیصلہ نہیں کیا گیا۔عمران خان کے واپسی کے آپشنز پر اعلی حکام سے مشاورت کی جا رہی ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر ارکان بھی وزیر اعظم کے ساتھ تھے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان امریکہ کے دورے پر تھے جہاں انہوں نے گذشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب بھی کیا اور دورے کے دوران وزیر اعظم کی کئی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close