190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کل ہوگی

190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوگی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے کل کی کاز لسٹ جاری کر دی، کیس کی سماعت قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل دو رکنی بینچ کرے گا۔

عدالت عالیہ نے نیب کی استدعا پر کل تک اسپیشل پبلک پراسکیوٹر تعینات کرنے کی مہلت دےتھی ، 5 جون کی سماعت نیب کی استدعا پر بغیر کارروائی آگے بڑھے ملتوی ہوگئی تھی، 15 مئی کی سماعت میں نیب کو جواب جمع کرانے کےلیے نوٹس جاری ہوا تھا۔

عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی نے سزا معطل کرکے ضمانت پر رہائی کی استدعا کر رکھی ہے، 17 جنوری کو احتساب عدالت نے عمران خان کو 14 سال اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

Back to top button