9 مئی فسادات میں ملوث 20 ملزمان کو قید بامشقت اور جرمانے کی سزا

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی 2023 کے پرتشدد واقعات میں ملوث 20 افراد کو جرم کا اعتراف کرنےپر چھ،چھ ماہ قید با مشقت اور پچاس،پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت پراسکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیاکہ ملزمان نے عمران خان کی گرفتاری کےبعد منظم منصوبہ بندی کے تحت اسلام آباد کے علاقے ترنول میں ریلوے اسٹیشن پر حملہ کیا۔پراسکیوٹر کےمطابق ملزمان نے ریلوے اسٹیشن کی عمارت،کھڑکیوں،دروازوں، کمپیوٹرز اور سرکاری ریکارڈ کو جلادیا اور شدید توڑ پھوڑ کی۔

پراسکیوٹر نے عدالت کو بتایاکہ ملزمان نے دوران ٹرائل دفعہ 164 کے تحت اقبالی بیانات قلمبند کروائےتھے،ملزمان نے اقبالی بیان دیا تھاکہ پی ٹی آئی کی قیادت کے اکسانے پر حملہ کیا اور بہکاوے میں آکر توڑ پھوڑ کی۔

ملزمان نے سزاؤں میں نرمی کی استدعا کرتےہوئے عدالت میں بیان دیا تھاکہ پی ٹی آئی قیادت نے 2 سال میں کوئی مالی یا قانونی معاونت نہیں کی،انہیں اپنےکیے پر پچھتاوا ہے۔

 

فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل : آئینی بینچ نے فیصلہ محفوظ کرلیا

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے ملزمان کو 6،6 ماہ قید اور 50، 50 ہزار روپے جرمانے کی سزائیں سنائیں،ملزمان 2 سال سے ضمانتوں پر تھے، جنہیں کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کرلیاگیا۔

Back to top button