بال جلد سفید کیوں ہوتے ہیں‌؟ اہم وجہ سامنے آگئی

ہاروڈ یونیورسٹی کی حالیہ تحقیق نے بالوں‌ کے جلد سفید ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ درحقیقت تناﺅ سے بال کبھی بھی سیاہ سے سفید نہیں ہوتے، ایک بار جب بالوں کی جڑوں سے بال اگ جاتے ہیں تو اس کی رنگت طے ہوجاتی ہے اور وہ سیاہ، سرخ یا سنہری ہوسکتی ہے اور وہ سفید نہیں ہوتی۔
تحقیق کے مطابق عمر بڑھنے کے ساتھ بالوں کی جڑوں میں رنگ بنانے کا عمل پہلے جیسا فعال نہیں رہتا اور بالوں کی رنگت میں تبدیلی کا عمل قدرتی ہوتا ہے یعنی سیاہ بال گرگئے اور نیچے سے سفید بال نکل آئے۔
اس بات کے قوی امکانات ہوتے ہیں کہ 35 سال کی عمر کے بعد جو نئے بال اگتے ہیں ان میں سفیدی کی شرح غالب ہو اور اس آغاز کے لیے جینز کردار ادا کرتے ہیں۔یعنی آسان الفاظ میں عمر کی چوتھی دہائی کے دوران اگر بال سفید ہونے لگتے ہیں تو بیشتر افراد میں یہ قبل از وقت نہیں بلکہ عمر کے لحاظ سے قدرتی عمل ہوتا ہے۔
تناﺅ کا شکار رہنا اگرچہ بالوں کو سفید تو نہیں کرتا مگر اس کے نتیجے میں ایک عام عارضہ ضرور لاحق ہوجاتا ہے جس سے بال عام معمول سے 3 گنا تیزی سے گرنے لگتے ہیں۔ویسے فکرمند مت ہوں یہ بال دوبارہ اگ جاتے ہیں، تاہم درمیانی عمر میں اس عارضے کا شکار ہونے پر جب بال دوبارہ اگتے ہیں تو اس بات کا امکان ہوتا ہے کہ اصل رنگت کی بجائے ان میں سفید رنگ غالب ہو۔
زیادہ تر افراد کے بال عمر بڑھنے سے ہی سفید ہوتے ہیں مگر کئی بار یہ سفیدی کسی عارضے کی جانب اشارہ بھی ہوتی ہے خصوصاً اگر یہ جوانی میں ہی سامنے آجائے۔بالوں کی قبل از وقت سفیدی درج ذیل امراض کا عندیہ ہوسکتی ہے
وٹامن بی 12 کی کمی:
نیورو فائبروماٹوسیس، یہ ایک موروثی مرض ہوتا ہے جس میں رسولی اعصاب اور معدے میں ہڈیوں اور جلد کے ساتھ بڑھتی ہے۔ایک اور موروثی مرض tuberous sclerosis بھی بالوں کی قبل از وقت سفیدی کا باعث بن سکتا ہے، اس مرض میں مختلف اعضا جیسے دماغ، دل، گردوں، آنکھوں اور جلد وغیرہ میں رسولی بننے لگتی ہے۔
تھائی رائیڈ امراض:
ایک اور مرض vitiligo کے نتیجے میں بالوں کی جڑوں میں رنگت بنانے والے خلیات کو نقصان پہنچتا ہے، یہ ایک آٹوامیون مرض ہے جس میں جسمانی مدافعتی نظام ہی ان خلیات پر حملہ آور ہوجاتا ہے۔ایک اور مرض alopecia areata میں سر پر مختلف حصوں سے سیاہ بال اچانک گر جاتے ہیں اور اس کے نتیجے میں راتوں رات سفید بال نمودار ہوجاتے ہیں جو کہ ان سیاہ بالوں کے نیچے چھپے ہوتے ہیں۔

کچھ تحقیقی رپورٹس میں امراض قلب اور ہڈیوں کی کمزوری کو بھی بالوں کی قبل از وقت سفیدی سے جوڑا گیا ہے مگر اس کی وجہ تاحال واضح نہیں، ویسے تمباکو نوشی کے نتیجے میں بھی بالوں میں چاندی ابھر آنے کا امکان 4 گنا بڑھ جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close