ڈونلڈٹرمپ نے اسرائیل کی غزہ میں کارروائیوں کی حمایت کردی

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کی غزہ میں کارروائیوں کی کھل کر حمایت کردی ۔

 ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کا نام لیے بغیر اسرائیل کو مشورہ دیا ہے کہ غزہ میں اس مسئلے کو ہمیشہ کے لیے ختم کردینا چاہیے۔

 امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے لیے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے صدر منتخب ہونے کی صورت میں غزہ سے متعلق اپنی پالیسی پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ   غزہ میں اسرائیل کی کارروائیوں کی حمایت کرتا ہوں۔ یہ عالمی امن اور بالخصوص مشرق وسطیٰ میں استحکام کے لیے ضروری ہے۔

دوسری جانب امریکا کی نائب صدر کملا ہیرس نے صدر جوبائیڈن کو مشورہ دیا ہے کہ فلسطینیوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے فوری جنگ بندی پر کام کریں اور اسرائیل نواز پالیسی سے پیچھے ہٹیں ورنہ یہ سیاسی نقصان کا باعث بن سکتی ہیں۔

Related Articles

Back to top button