اسنیپ چیٹ کانیا فلٹر بچوں کو خوفزدہ کرنے میں کامیاب

سوشل میڈیا ایپ اسنیپ چیٹ (Snap Chat) ہمیشہ سے منفرد فلٹرز کی وجہ سے صارفین میں مقبول رہی ہے۔ جبکہ حال ہی میں اسنیپ چیٹ ایپ نے ہیلووین کی مناسبت سے متعدد نئے فلٹرز متعارف کرائے ہیں جس میں سے ایک ’اسپائڈر فلٹر‘سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
اسنیپ چیٹ کے صارفین ہر نئے فلٹر کا استعمال کرتے ہوئے اپنی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے ہیں۔ یہ ایپلیکیشن آئے دن نئے نئے فلٹرز صارفین کے لیے متعارف کراتی ہے جن میں میک اوور فلٹر، ڈوگ فلٹر اور اس طرح کے متعدد فلٹرز بے حد مقبول ہیں۔


اب نئے لانچ ہونے والے ’اسپائڈر فلٹر‘میں ایک بڑی مکڑی منہ پر رینگتی ہے اور یہ مکڑی بالکل حقیقی مکڑی کی طرح دکھائی دے رہی ہے جس کی وجہ سے بچے خوفزدہ ہو کر چیخیں مار رہے ہیں اور ان کے والدین ویڈیو کو ریکارڈ کر کے اسے سوشل میڈیا پر ڈال کر لطف اندوز ہو رہے ہیں۔


اس فلٹر کے حوالے سے ملا جلا رجحان بھی سامنے آر ہا ہے ، متعدد صارفین نے اسے بچوں کے ساتھ بد سلوکی قرار دے دیا اور اس فلٹر کو بچوں پر استعمال کرنے والی ماؤں کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔جبکہ دوسری جانب متعدد صارفین اس فلٹر کو بے حد پسند کر رہے ہیں اور اس سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close