جلد نواز شریف کی تاحیات نااہلی کا معاملہ حل ہو جائے گا

مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی تا حیات نااہلی کا معاملہ جلد حل ہو جائے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ عمران خان کو لانگ مارچ سے قبل اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں پر نظر ڈالنی چاہیے، پی ٹی آئی حکومت کے کرپشن کے اسکینڈلز سامنے آرہے ہیں، بعض لوگ آئین سے زیادہ اپنے پارٹی لیڈرکو اہمیت دے رہے ہیں۔
مسجد نبوی میں پیش آنیوالے افسوناک واقعہ اور اس کے نتیجے میں درج ہونے والے مقدمات پر وزیر قانون کا کہنا تھا کہ مسجد نبوی میں ہونے والے واقعے کے مقدمات ریاست پاکستان کی طرف سے درج نہيں کیے جاسکتے، وزارت قانون اس سارے واقعہ کا جائزہ لے رہی ہے۔

Related Articles

Back to top button