امریکی پروفیسر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

سوشل میڈیا پر حال ہی میں یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کی طالبا نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنے پروفیسر کی ایک ویڈیو شیئر کی جو کہ بے حد وائرل ہو گئی۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر چند روز قبل ایمی نامی صارف نے اپنی یونیورسٹی کے پروفیسر کی ویڈیو شیئر کی جس پر انہوں نے ایک جذباتی کیپشن بھی لکھا۔
ایمی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’میں آبدیدہ ہوں، ہمارے پروفیسر ہر ہفتے محنت سے کام کرنے پر سب کے لیے انعام کے طور پر کھلونے لے کر آتے ہیں۔‘


ایمی جنہیں یونیورسٹی آف کیلی فورنیا میں پروفیسر ’ویتنامی زبان‘ کا مضمون پڑھاتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پروفیسر ہمیں ہفتہ وار اسائمنٹ دیتے ہیں اور جو طلباء ان کا اسائمنٹ محنت سے کرتے ہیں یہ ان کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے انہیں انعام میں کھلونے دیتے ہیں۔
ایمی نے ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تو یہ خوب وائرل ہو گئی اور اب تک اسے 73 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔
اس ویڈیو کو نوجوانوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے کیونکہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا کے کہ کس طرح پروفیسر اپنے طلباء کے لیے کھلونے اپنے بیگ سے نکال رہے ہیں۔
ٹوئٹر پر نوجوان، پروفیسر کے اس پیار بھرے عمل سے بے حد متاثر ہیں اور پروفیسر کی تعریفوں کا سلسلہ اب تک جاری ہے، ان کی اس ویڈیو کو ہزاروں صارفین نے ری ٹوئٹ بھی کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close