خاتون کو آنکھ میں ٹیٹو بنوانا مہنگا پڑگیا

آنکھ کے اندر ٹیٹو بنوانے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ انسان کی آنکھ کے اندر سفید حصے پر (اِنک) سیاحی کے ذریعے سفید رنگ کو تبدیل کر دیا جاتا ہے۔
حال ہی میں ایک لڑکی نے آنکھ کے اندر ٹیٹو بنوانے کا سوچا اور اس عمل کو کرانے کے بعد یہ تین ہفتوں تک بینائی سے محروم ہوگئی تھی۔

آسٹریلیا کے شہر برسبین کی 24 سالہ امبر لیوک جنہوں نے اپنے جسم پر تقریباً 200 ٹیٹو بنوارکھے ہیں اور اس کے علاوہ انہوں نے اپنے جسم میں بے شمار تبدیلیاں بھی کروائی ہیں، ان تمام ٹیٹو اور تبدیلیاں کرانے میں انہوں نے کل 37 ہزار ڈالر کی رقم خرچ کی۔
امبر کی والدہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کو ہمیشہ اس کام سے منع کرتی تھیں۔
امبر نے آسٹریلوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے اس عمل میں 40 منٹ لگے اور میں بتا نہیں سکتی کہ آنکھوں کے اندر کا سفید رنگ تبدیل کر کے نیلا کرنے کے بعد مجھے کتنی خوشی ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ میری آنکھوں میں جب اِنک ڈال کر یہ عمل کیا جارہا تھا تو مجھے تکلیف ہوئی مگر میں اس کی پرواہ نہیں کرتی، اگر یہ عمل ٹھیک طریقے سے کیا جاتا تو میں اندھی نہیں ہوتی مگر بدقسمتی سے میری آنکھوں میں زیادہ سیاحی جانے کی وجہ سے میں تین ہفتوں کے لیے اندھی ہوگئی تھی جو کہ میرے لیے کافی مشکل تھا۔

امبر کی والدہ نے بتایا کہ انہیں ٹیٹو بنوانے کا شوق کافی پہلے سے تھا اور انہوں نے اپنا پہلا ٹیٹو 16 سال کی عمر میں بنوایا تھا کیونکہ اس دوران اسے ڈپریشن ہوگیا تھا اور امبر کو لگتا تھا کہ ٹیٹو بنوانے سے اس کا ڈپریشن کم ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close