بلوچستان کی 5 رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھالیا، وزرا کو قلمدان دیدیے گئے

 بلوچستان کی پانچ رکنی نگران کابینہ کے وزرا نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔گورنر ہاؤس کوئٹہ میں نگران صوبائی وزراکی تقریب حلف برداری ہوئی جس میں گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے وزرا سے حلف لیا جس میں نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان ڈومکی نے بھی شرکت کی۔حلف لینے والوں میں پرنس احمد علی بلوچ، جان اچکزئی، امجد رشید، کیپٹن(ر) زبیر جمالی اور ڈاکٹر عبدالقادر بلوچ شامل ہیں۔

نگران وزیراعلیٰ نے وزرا کو قلمدان تفویض کردیے ہیں جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق نگران صوبائی وزیر کیپٹن (ر) زبیر جمالی کو داخلہ و قبائلی امور جیل خان جات اور پی ڈی ایم اے کا قلمدان دیا گیا ہے۔امجد رشید کو خزانہ اور ریونیو، جان اچکزئی کو محکمہ اطلاعات، ڈاکٹر قادر بخش بلوچ کو محکمہ تعلیم اور سیاحت کا قلمدان دیا گیا ہے۔پرنس احمد علی احمد زئی کو صنعت و کامرس، توانائی اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

اس کے علاوہ نگران وزیراعلیٰ بلوچستان نے تین نگران مشیر مقرر کیے ہیں جن میں میر عمیر محمد حسنی کو نگران مشیر برائے مائنز اینڈ منرلز ڈوپلمنٹ، میر دانش لانگو کو نگران مشیر برائے آبپاشی، شانیہ خان کو نگران مشیر برائے سماجی بہبود و ترقی نسواں مقرر کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button