30 سیکنڈ میں اپنی صحت کے بارے میں جانیں

انسان روزمرہ کی سخت روٹین کے بعد کئی ایسے صحت کے مسائل کا شکار ہوجاتا ہے جن کا اسے علم بھی نہیں ہوتا اور وقت گزرنے کے ساتھ یہ مسائل خطرناک بیماری میں تبدیل ہو جاتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹر ہر دو سال کے بعد پورے جسم کے چیک اپ کا مشورہ دیتے ہیں لیکن مہنگائی کے دور میں ہر شخص کیلئے ممکن نہیں کہ وہ ٹیسٹ کیلئےبڑی رقم خرچ کر سکے خواہ ہر دو سال بعد ہی کیوں نہ ہو۔اس مسئلےکا حل آج ہم کچھ ایسی مشقوں کے ذریعے بتائیں گے جن سے صرف تیس سیکنڈ میں جسمانی صحت کے بارے میں پتا لگایا جا سکتا ہے۔
انسانی ہاتھ اور اس کی انگلیوں میں جسم کے تمام اہم حصوں کے اعصاب موجود ہوتے ہیں ۔ جن کی مدد سے ہم ان حصوں کی صحت کے بارے میں جان سکتے ہیں-
1۔ انگوٹھے کے ناخن کی جڑ کو دبائیں اگر اس کو دبانے سے آپ درد محسوس کریں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کے پھپھڑے متاثر ہو رہے ہیں اور درست کام نہیں کر رہے ہیں-
2۔ شہادت کی انگلی کے ناخن کی جڑ دبانے سے اگر درد محسوس ہو تو یہ بڑی آنت میں تکلیف کا سبب ہو سکتا ہے جس کا سبب قبض بھی ہو سکتی ہے-
3۔ درمیانی اور چوتھی انگلی کے ناخن کی جڑ سے دبانے کی صورت میں درد ہونے کا مطلب ہے کہ دل درست کام نہیں کر رہا ہے-
4۔ چھوٹی انگلی کے ناخن کی جڑ دبانے کی صورت میں ہونے والا درد چھوٹی آنت میں خرابی کا سبب ہوتا ہے-

اسی طرح اپنی مٹھی کو زور سے بند کریں اور تیس سیکنڈ تک اس کو دبا کر بند رکھیں جس سے آپ کی ہتھیلی دوران خون بند ہونے کے سبب سفید ہو جائے گی اس کے بعد مٹھی کھول کر تیس سیکنڈ تک اس کو دیکھیں اگر وہ دوبارہ تیزی سے سرخ ہو جائے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کی خون کی نالیاں اور دل درست کام کر رہے ہیں اور اگر ایسا نہ ہوا تو اس کا مطلب ہے کہ ان میں خرابی موجود ہے-

کولہے کے عضلات کی مدد سے بھی آپ اپنی صحت کے بارے میں جان سکتے ہیں،اس جانچ کے لیے زمین پر منہ کے بل اس طرح لیٹ جائیں کہ آپ کا چہرہ زمین کی جانب ہو اس کے بعد اپنے دونوں بازؤں کو دونوں جانب زمین پر پھیلا دیں اور اس کے بعد بائیں ٹانگ کو سیدھا رکھتے ہوئے دائیں ٹانگ کو اوپر کی جانب اٹھائیں اور اس کو موڑیں اگر تیس سیکنڈ تک یہ عمل کرنے میں کامیاب ہو جائیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کے پٹھے بہترین حالت میں ہیں اور درد ہونے کی صورت میں اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے کولہے کے عضلات ، پیلوس یا پھر گھٹنے کے پٹھے درست کام نہیں کر رہے ہیں –
صحت جانچنے کا ایک اور طریقہ یہ ہے کہ زمین پر منہ کے بل لیٹ جائیں اور دونوں بازو سیدھے رکھتے ہوئے دونوں ٹانگوں کو زمین سے بلند کریں اور یہ مشق تیس سیکنڈ تک جاری رکھیں اگر آپ بغیر تکلیف کے کرنے میں کامیاب ہو جائیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ صحت مند ہیں ورنہ تکلیف کی صورت میں اپنی ریڑھ کی ہڈی اور مہروں میں تکلیف ہے-
آخر میں ریڑھ کی ہڈی کی صحت کے بارے میں جاننے کیلئے زمین پر الٹا لیٹ جائیں اور جسم کے اوپری دھڑ کو زمین سے اوپر اٹھائیں اور تیس سیکنڈ تک اٹھا کر رکھیں اگر آپ بغیر تکلیف کے ایسا کرنے میں کامیاب ہو جائیں تو اس کا مطلب یہ ہے آپ صحت مند ہیں مگر تکلیف ہونے کی صورت میں اپنی ریڑھ کی ہڈی کا معائنہ کروائیں-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close