نادان ساتھی وزیر اعظم کو گالیاں پڑواتے ہیں

ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ الیکشن ہونگے او بہت جلدہی ہونگے، الیکشن ہمارے مطالبات کے مطابق ہونگے. ہمیں سب معلوم ہے لیکن حکومتی وزراء کو کچھ پتہ نہیں. انھیں تب پتہ چلے گا. جب چھت ان کے سر پر گرے گی،۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت کے روئیے سے جمہوریت کا بیڑا غرق ہوگا۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں ہماری تقاریر کی آواز بند کی جاتی ہے اگر اظہار رائے کی آزادی اس ایوان کی دیواروں میں بھی نہیں ہے تو میں سمجھتا ہوں کہ اس ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو اقتدار میں ہوتا ہے وہ کم علم ہوتاہے، حکومت والے نوازئیدہ لوگ ہیں، یہ دوست نما دشمن ہیں، ان جیسے لوگ اپنے لیڈر کو گالیاں پڑواتے ہیں، ان کا بھیجا خالی ہے یہ نیازی صاحب کے دوست نہیں دشمن ہیں، جب ان کے اوپر چھت گرے گی تو انہیں پتہ چلے گا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ 65 ہزار جعلی ووٹوں سے نااہل قرار دئیے گئے شخص نے کل اس ایوان کی توہین کی، کل تک سٹے حرام تھا آج سٹے حلال ہوگیا ہے’ ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘ اس ایوان میں 12 آرڈیننس بغیر کسی کارروائی کے پاس کیے گئے اور وزیراعظم اپنے دفتر میں بیٹھ کر دیکھتے رہے جس طرح قانون سازی ہوئی اس پر پورا ایوان شرمسار ہوا۔ مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ ‘ گزشتہ روز جو ہوا وہ اس ایوان کے لیے اچھا شگون نہیں تھا، اس طرح کے رویے رہے تو زیادہ دور نہیں کہ سارا نظام لپیٹ میں آجائے’سپیکر صاحب آپ کا منصب اجازت نہیں دیتا کہ آپ مذاکراتی کمیٹی کا حصہ بنیں۔۔خواجہ آصف نے کہا کہ ‘ جمہوریت کا بیڑا غرق ہوگا پرویز خٹک آپ کا اور ہمارا بیڑا غرق ہوجائے اس کی کوئی فکر نہیں ہے لیکن اداروں کا اورجمہوریت کا بیڑا غرق نہیں ہونا چاہیے۔ ان لوگوں کو میرے اوپر آرٹیکل 6لگانے کا بہت شوق ہے۔ اپنا شوق پورا کر لیں۔
انہوں نے وزیر دفاع کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ‘ یہ بیج آپ نے بوئے ہیں جس کا آپ کو سامنا کرنا پڑرہا ہے، پرویز خٹک آپ کنٹینر پر چڑھ کر ڈانس کرتے تھے’، لیگی رہنما نے مزید کہا کہ آپ نے دھرنا دیا تو غلط نہیں تھا آج ہم دے رہے ہیں تو غلط ہے، بہت جلدی الیکشن ہوں گے اور ہماری ڈیمانڈ پر ہوں گی۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک پی ٹی آئی کے دھرنے میں کنٹینر پر چڑھ کر ڈانس کیا کرتے تھے، مجھےمعلوم نہیں تھا خٹک صاحب آپ اتنے اچھا ٹھمکے لگاتے ہیں، یہ ہم نہیں لگا سکتے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک میں تو اتنی جرات نہیں کہ مولانا کی ڈیمانڈ وزیراعظم کو بتاسکیں، وہ مولانا کی ڈیمانڈ وزیراعظم کو بتائیں تو عمران خان ناراض ہوجاتے ہیں، میں نے پرویز الہیٰ سے ملاقات میں کہا کہ انہیں مولانا کی ڈیمانڈ بتائیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ خٹک صاحب کوئی کردار ادا کرنا ہے تو جمہوریت کے لیے کریں،آپ جمہوریت کے وکیل بنیں کسی سیاسی جماعت کے نہیں،آپ ماضی میں نئے الیکشن کا مطالبہ کرتے تھے،ہم بھی یہی مطالبہ کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close