بالی وڈ اسٹار سنی دیول کرتارپورراہدای کے افتتاح میں آئینگے

بھارتی سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کے بعد بالی وڈ اسٹار سنی دیول نے بھی اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے کل پاکستان پہنچ رہے ہیں۔
کرتارپور راہداری کا افتتاح کل 9 نومبر کو ہونے جا رہا ہے، وزیراعظم عمران خان سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر کرتارپور راہداری کا افتتاح کریں گے اور اس حوالے سے ہونے والی تقریب میں تقریباً 10 ہزار افراد شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں حکومت پاکستان کی جانب سے بھارت کی مشہور شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے جن میں بھارتی سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ، بھارتی سابق کرکٹر اور کانگریس رہنما نوجوت سنگھ سدھو اور بھارتی پنجاب اسمبلی کے رکن و اداکار سنی دیول سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرتار پور آنے والے پہلے وفد میں نوجوت سنگھ سدھو ، بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ، سابق وزیراعظم من موہن سنگھ اور اداکار سنی دیول شامل ہیں جو افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ کرتارپور افتتاحی تقریب سے متعلق ایک انٹرویو میں اداکار سنی دیول نے کہا کہ ’اگر میں نہیں جاؤں گا تو کون جائے گا؟ میں ضرور جاؤں گا۔ باباگرونانک صاحب سے میرا تعلق ہے، وہ میرا علاقہ ہے اور میرا گھر ہے۔
خیال رہے کہ سنی دیول کا تعلق سکھ گھرانے سے ہے، وہ بالی وڈ کی نامور جوڑی دھرمیند اور ہیمامالینی کے بیٹے ہیں۔ اس کے علاوہ رواں برس بھارتی انتخابات میں انہوں نے بی جے پی کے امیدوار کے طور پر حصہ بھی لیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close