191 ارب پتی افراد کو ٹیکس چھوٹ دینے کا انکشاف

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کمیٹی کو بتایا کہ موجودہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے دور میں 191 ارب پتی افراد کو 61.4 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں ان افراد کی مالیاتی تفصیلات پیش کیں۔ ان افراد کی معلومات کا تبادلہ تنظیم برائے اقتصادی تعاون و ترقی سے کیا گیا تھا۔ ایف بی آر نے ان افراد کے نام ظاہر نہیں کیے کیوں کہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) دونوں کی جانب سے دی گئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیمیں فائدہ اٹھانے والوں کے نام صیغہ راز رکھنے کےلیے قانونی کور فراہم کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ دونوں ادوار میں جن 191 ارب پتی افراد کو 61.4 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی ان افراد کے آف شور اثاثے پکڑے گئے مگر دو ٹیکس ایمنسٹی اسکیموں کے ذریعے انہیں ریلیف دے دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close