سونے کی خریداری 9 سال کی کم ترین سطح پر

مہنگائی کے طوفان میں روز مرہ کے اخراجات پورے کرنا مشکل ہو گیا ہے اور ان حالات میں سونا خریدنا ایک چیلنج سے کم نہیں ہے ، ملک میں سونے کے زیورات کی خریداری 21 فیصد تک کم ہو گئی ہے ، ایسا پہلی مرتبہ ہے کہ 9 سال کے بعد کسی سہ ماہی میں سونے کی خریداری میں اتنی کمی دیکھی گئی ہے۔
سال 2019 کی تیسری سہ ماہی میں پاکستان میں مجموعی طور پر 7 ہزار 1 سو کلو گرام سونا خریدا گیا جو گزشتہ سال اس عرصے کی خریداری سے 2 ہزار کلو کم ہے ، 2010 کے بعد کسی ایک سہ ماہی میں زیورات کی خریداری اور سونے میں سرمایہ کاری میں اتنی کمی دیکھی گئی ۔
ورلڈ گولڈ کونسل کی رپورٹ کے مطابق جولائی سے ستمبر کے اختتام تک پاکستان میں 4 ہزار 5 سو کلو گرام سونے کے زیورات خریدے گئے جو گزشتہ سال سے ایک ہزار دو سو کلو گرام کم ہیں جبکہ اس دوران سونے میں سرمایہ کاری میں بھی 19 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ، تین ماہ کے دوران 2 ہزار6 سو کلو گرام سونا اینٹوں اور سکوں کی صورت میں خریدا گیا جو گزشتہ سال سے 6 سو کلو گرام کم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close