کاروباری ہفتے کا آخری روز ڈالر کیلئے تباہ کن ثابت ہوا

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید میں20 پیسے اورقیمت فروخت میں 5 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جمعہ کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید میں 20 پیسے اور فروخت میں 15 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 155.6 0 روپے سے گھٹ کر155.40روپے اور قیمت فروخت155.65روپے سے گھٹ کر155.50روپے ہوگئی۔
اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالرکی قیمت میں 10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.30روپے سے گھٹ کر155.20روپے اورقیمت فروخت155.60روپے سے گھٹ کر155.50روپے ہوگئی ۔ یوروکی قیمت خرید میں 70 پیسے اور قیمت فروخت میں 40 پیسے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت میں 50 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے نتیجے میں باالترتیب یورو کی قیمت خرید 171.50 روپے سے گھٹ کر170.80 روپے اور قیمت فروخت 173.00 روپے سے گھٹ کر172.60روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید 199.00 روپے سے گھٹ کر 198.50 روپے 200.50روپے سے گھٹ کر200.00 روپے ہوگئی۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید میں استحکام اور قیمت فروخت میں 10پیسے کا اضافہ جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید میں بھی استحکام اورقیمت فروخت میں10پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید41.25روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت41.45 روپے سے بڑھ کر41.55روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید 42.25 روپے پر مستحکم اور قیمت فروخت42.45روپے سے بڑھ کر42.55روپے ہوگئی ۔ جمعہ کو چینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید21.80روپے اور قیمت فروخت 23.00 روپے پر مستحکم رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close