بولڈ کردار ادا کرنے پرجنسی تعلقات کی پیش کش ہوئی

’بالی وڈ کے ٹرینڈ سیٹر آئٹم گانوں میں پرفارمنس کرنے والی 43 سالہ اداکارہ ایشا کوپیکر نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں متعدد ساتھی اداکاروں نے خلاص‘ آئٹم گرل اور ’عشق سمندر‘ گرل کے نام سے جانا جاتا رہا ہے۔’جنسی تعلقات‘ استوار کرنے کی پیش کش کی۔ایشا کوپیکر اگرچہ گزشتہ کچھ عرصے سے فلمی دنیا سے دور ہیں، تاہم ماضی میں انہیں ’

اداکارہ نے متعدد فلموں میں نہ صرف آئٹم سانگ کیے بلکہ انہوں نے انتہائی بولڈ کردار بھی ادا کیے، تاہم انہیں زیادہ تر مختصر کردار ہی دیے جاتے رہے۔ ایشا کوپیکر نے اداکاری کی شروعات بھی تامل فلموں سے کی تھی، تاہم 2000 میں وہ بولی وڈ میں آئٹم گرل کے طور پر سامنے آئیں اور مشہور تھرلر فلم ’کانٹے‘ میں ’عشق سمندر‘ گانے پر پرفارمنس کرکے مشہور ہوئیں۔فلموں سے دور ایشا کوپیکر نے رواں برس کے آغاز میں ہی سیاست میں انٹری دی تھی اور انہوں نے حکمران جماعت ’بھارتی جنتا پارٹی‘ میں شمولیت اختیار کی تھی۔ بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد انہیں خواتین ونگ میں ذمہ داریاں بھی سونپی گئی تھیں،تاہم انہوں انتخابات میں حصہ نہیں لیا تھا۔سیاست میں انٹری دینے اور شوبز سے دور رہنے کے بعد اب ایشا کوپیکر کا ایک اہم بیان سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے صرف ساتھی اداکاروں بلکہ فلم سازوں پر بھی سنگین الزامات لگائے ہیں
ایشا کوپیکر نے انکشاف کیا کہ آئٹم گانے کرنے اور بولڈ کردار ادا کرنے کی وجہ سے متعدد ساتھی اداکاروں نے انہیں ’جنسی تعلقات‘ استوار کرنے کی پیش کش کی۔ایشا کوپیکر نے یہ انکشاف بھی کیا کہ فلم ساز نے انہیں 2000 میں ریلیز ہونے والی فلم ’کانٹے‘ میں سنجے دت کی گرل فرینڈ کے طور پر کاسٹ کیا تھا، تاہم بعد ازاں ان کا کردار ختم کرکے ان سے آئٹم سانگ ’عشق سمندر‘ کروایا گیا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شوبز انڈسٹری میں ان کا جنسی استحصال کیا جاتا رہا اور انہیں صرف آئٹم سانگ کے لیے کاسٹ کیا جاتا رہا۔ایشا کوپیکر کے مطابق ایک ڈائریکٹر نے انہیں فلم کی شوٹنگ کے دوران علی الصبح بلایا اور ساتھ ہی ہدایت کی کہ وہ اکیلی آئیں، تاہم انہوں نے ایسا کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ وہ اپنے ڈرائیور کے ساتھ آئیں گی۔
سابق اداکارہ کے مطابق فلم انڈسٹری میں جب کوئی خاتون کسی کام کے لیے منع کرتی ہے تو اسے کام نہیں دیا جاتا۔
ایشا کوپیکر نامور اداکاروں سنجے دت، ارجن رام پال، اجے دیوگن، گووندا اور وویک اوبرائے سمیت دیگر کے ساتھ بھی کام کر چکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close