دنیا بھر سے جانوروں کی دلچسپ خبریں

بکرا،اپنےدوست شیرکو تنہا چھوڑ گیا،
چارسال پہلے روس کے ایک چھڑیا گھر میں رکھے گئے شیر کو کھانے میں زندہ بکرا پیش کیا گیا،بکرے کے خوف زدہ نا ہونے پرشیر نے دوستی کر لی اور شیر نے بکرے کو کھانے سے انکارکردیاتھا۔ انتظامیہ نے بکرے کو واپس نہ نکالا کہ شاید شیر پر فطرت حاوی ہو جائے اور وہ بکرے کو کھا لے، لیکن ایسا کبھی نہ ہوا اوربکرا،شیر کے ساتھ اسی پنجرے میں رہنے لگا۔ گزشتہ ہفتے یہ بکرا فطری موت مرگیا اور شیر پھر سے اپنے پنجرے میں تنہا رہ گیا
افریقہ میں ہاتھی شمار گنتی مکمل
افریقہ میں ہاتھی شمار گنتی مکمل ہو گئی ہے جہاں ہاتھیوں کی آبادی میں تیس فیصد کمی ہوئی ہے ، فضا سے آٹھارہ افریقی ممالک میں ہاتھیوں کا شمار کیا گیا جو کہ تیس سال میں مکمل کر لی گئی ۔ اس جانور شماری میں اکیاسی جہاز استعمال ہوئے۔ اس گنتی پر ستر لاکھ ڈالر کا خرچہ ارب پتی پال ایلن نے اٹھایا،
پچاس وہیلزجیل سے آزادہو گئے۔
روس میں وہیل جیل کے دروازے کھول دیئے گئے، پچاس وہیلز کو سمندرمیں آزاد کر دیا گیا، وہیلز کو ساحل سے سو کلو میٹر دورآزاد کیا گیا ہے۔سیٹلائٹ سےنقل وحرکت جانچنے کیلئےتین وہیلزپرٹیگ لگا دیئے گئے،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close