آذربائیجانی صدر کا مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا ساتھ دینے کے عزم کا اظہار

آذربائیجان کے صدر الہام علیئوف نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا ساتھ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔صدر الہام علیئوف نے کہا کہ پاکستان نے آج تک آذر بائیجانی زمینوں پر قبضے کے باعث آرمینیا کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں بنائے، ہم مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے اقوام متحدہ سمیت ہر بین الاقوامی فورم پر پاکستان کا ساتھ دیں گے۔

آذربائیجانی صدر الہام علیئوف نے پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، دفاعی، فوجی اور دوطرفہ تعلقات پر زور دیا۔صدر الہام علیئوف نے ہر آفت اور کٹھن وقت میں مدد اور تعاون کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، آذربائیجان اور ترکیہ کے باہمی تعلقات سے تینوں ممالک مستفید ہوئے ہیں۔

Related Articles

Back to top button