بھارت میں دنیا کی پہلی ڈی این اے ویکسین لگانے کی منظوری

بھارت میں کرونا سے بچاؤ کے لیے دنیا کی پہلی ڈی این اے ویکسین لگانے کی منظوری دے دی گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق منظورکی گئی ویکسین زائیکو و ڈی( ZyCov-D) کو مسلز کے بجائے جلد میں بغیر انجیکشن داخل کیا جاتا ہے۔

ایک جائزے کے مطابق ڈی این اے ویکسین اب تک کلینیکل ٹرائل میں 67 فیصد مؤثر ثابت ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق زائیکو و ڈی کرونا وائرس کےخلاف ڈی این اے پر مبنی بھارت میں تیار کی جانے والی دنیا کی پہلی ویکسین ہے جو 12 سال اور اس سے زیادہ کی عمر کے بالغ افراد کو لگائی جائےگی۔

دوسری جانب امریکا میں کی جانے والی ایک تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کرونا کی بھارتی قسم بچوں کے لیے زیادہ خطرناک ثابت نہیں ہوتی۔

امریکی ادارے سی ڈی سی کی تحقیق میں یہ بھی پتہ چلا ہےکہ جون اور جولائی کے درمیان کرونا کا شکار زیادہ تر وہ نو جوان ہوئے جنھو ں

نے ویکسین نہیں لگوائی تھی۔

Related Articles

Back to top button