فائیو اسٹار ہوٹل سے کونسی اشیا لے جانے پر ممانعت نہیں؟

فائیوسٹارہوٹلوں میں مختصر قیام کے دوران جوسہولیات اور چیزیں کمرے میں فراہم کی جاتی ہیں۔ بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں کہ ان فراہم کردہ چیزوں میں سے کچھ چیزیں ہم اپنے ساتھ گھر بھی لے جا سکتے ہیں۔

باتھ روم میں استعمال کرنے کی چند چیزیں:

فائیو اسٹار ہوٹل میں ٹھہرنے والے کمرے میں صارف کو باتھ روم کے استعمال کی کچھ چیزیں دی جاتی ہیں جن میں چھوٹے شیمپو کی بوتل، ہینڈ واش، کنڈشنر، ٹوتھ پیسٹ اور ٹوتھ برش وغیرہ شامل ہیں۔یہ تمام چیزیں اگر صارف ہوٹل میں ہی چھوڑ دیں تو ہوٹل انتظامیہ ان چیزوں کو پھینک دیتی ہے، کیونکہ کمرے میں آنے والے ہر نئے شخص کو ہوٹل نئی چیزیں فراہم کرتا ہے۔ان تمام تر لگژری چیزوں کے پیسے لیے جاتے ہیں اس لیے ان چیزوں کو اپنے ساتھ لے جانے میں کوئی ممانعت نہیں ہے۔

پاؤں میں پہننے والے سلیپرز
: باتھ روم کے علاوہ فائیو اسٹار ہوٹلز میں کمرے میں پہننے کے لیے سلیپرز بھی دیے جاتے ہیں اور یہ سلیپرز ہوٹل انتظامیہ آپ کے جانے کے بعد پھینک دیتی ہے کیونکہ وہ ہر نئے آنے والے صارف کو نئے سلیپرز فراہم کیے جاتے ہیں۔
نوٹ پیڈ اور پین
: تقریباً ہر فائیو اسٹار ہوٹل میں صارفین کو ہوٹل کی جانب سے پین اور نوٹ پیڈ بھی فراہم کیا جاتا ہے اگر صارف یہ نوٹ پیڈ اور پین اپنے ساتھ لے جائیں گے تو ہوٹل انتظامیہ کو اس بات سے کوئی اعتراض نہیں ہوتا۔
کچھ ایسی چیزیں بھی ہیں جو فائیو اسٹار ہوٹل میں رہنے والے صارفین اپنے ساتھ نہیں لے جا سکتے۔
بیڈ شیٹ اور تکیہ
: فائیو اسٹار ہوٹل میں عام طور پر بستر اور تکیہ بے حد آرام دہ اور نرم ہوتے ہیں۔ اگر آپ فائیو اسٹار ہوٹل کے کمرے کے تکیے اور بیڈ شیٹ کو ساتھ لے جائیں گے تو ہوٹل انتظامیہ آپ سے اس کی رقم وصول کرنے کی مجاذ ہے۔
تولیہ
: فائیو اسٹار ہوٹل میں صارف کو دیے جانے والے تولیے اگر کوئی شخص اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کرتا ہے تو ہوٹل انتظامیہ تولیہ کے غائب ہونے پر صارف پر جرمانہ عائد کر سکتی ہے۔
آپ یہ تولیے ساتھ نہیں لے جا سکتے کیونکہ انہیں دھو کر دوبارہ استعمال کے قابل بنایا جاتا ہے۔
چائے کے کپ اور گلاس
: ہوٹل انتظامیہ صارف کو پیش کیے جانے والے تمام تر برتنوں کا حساب رکھتی ہے اگر کوئی صارف انہیں اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کرتا ہے تو ہوٹل انتظامیہ اس کے بل میں جرمانہ عائد کر سکتی ہے اور آپ ہرگز یہ چیزیں ساتھ نہیں لے جا سکتے۔


استری
عموماً فائیو اسٹار ہوٹلز میں مہمانوں کو کمروں کے اندر ہی استری بھی فراہم کی جاتی ہے تاکہ وہ اپنے کپڑے استری کر سکیں۔یاد رکھیں، یہ استری ہوٹل انتظامیہ کی ملکیت ہے اور آپ کو دی جانے والی ایک سہولت ہے۔ آپ اس کے پیسے ادا نہیں کرتے اسی لیے اس ساتھ لے جانا بھی چوری کے ذمرے میں آتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close