ثنا میر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے دوری اختیار کر لی

پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور آل راؤنڈر ثنا میر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے دوری اختیار کرنے کا اعلان کیا ہےتاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ اس بریک کی مدت کیا ہوگی؟پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ ثنا میرآئی سی سی کی ویمن چیمپئن شپ کے میچوں اور دورۂ انگلینڈ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گی۔
ثنا میرکی جانب سے اس فیصلے کی واضح وجوہات بیان نہیں کی گئیں،علاوہ ازیں انہوں نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے لیے گئے وقفے کے دوران انھیں ایک مرتبہ پھر مستقبل کے لیے اہداف ترتیب دینے میں مدد ملے گی۔ واضح رہےایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والی ثنا میر پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان رہی ہیں۔ ان کی کپتانی میں پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم نے ایشیائی کھیلوں میں 2010 اور 2014 میں دو سونے کے تمغے حاصل کیے۔ انہوں نے سنہ 2008 ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے مقابلے میں بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔ آئی سی سی کی کھلاڑیوں کی درجہ بندی کے مطابق وہ ایک روز کرکٹرز میں آٹھویں نمبر ہیں۔
12 مئی 2019 کو ثنا میر نے ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا۔ یہ ریکارڈ انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف ویلومورے پارک بنونی میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے کے دوران اس وقت قائم کیا جب ان کی گیند پر جویریہ خان نے بیٹر ایس لوس کا کیچ لیا جو ان کی 147 ویں وکٹ تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close