شیف گلزار نے اپنے سر میں خود جوتے کیوں مارے؟

سابق وزیراعظم نواز شریف کو علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے پر تحریک انصاف کے حامیوں نےسخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ تاہم اس سلسلے میں سب سے انوکھا احتجاج معروف شیف گلزار نے کیا۔ انہوں نے نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے پر احتجاجاً اپنے سر میں جوتے مارے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل لاہور ہائی کورٹ سے نواز شریف کو بیرون ملک علاج کی اجازت ملنے کے بعد اس فیصلے پر متعدد شخصیات کے ردِعمل بھی سامنے آئے اور پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ نے بھی اس فیصلے پر اپنی رائے کا اظہار کیا تھااور اب معروف شیف گلزار نے بھی نواز شریف کے بیرون ملک جانے کے فیصلے پر احتجاج کا انوکھا انداز اپناتے ہوئے سر پر جوتے مار کر اپنے غصے کا اظہار کیا۔
شیف گلزار نے اپنی ویڈیو کے آغاز میں کہا کہ میں عام طور پر پاکستان میں ہونے والی سیاست کے حوالے سے کوئی گفتگو نہیں کرتا لیکن آج مجھے ایسا لگتا ہے کہ اس حوالے سے مجھے ضرور کچھ کہنا چاہیے۔
معروف شیف نے کہا کہ سب سے پہلے میں میاں صاحب کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے اور ریلیف ملنے کے لیے مبارکباد پیش کرتا ہوں، تمام حکومتی اداروں کو بھی مبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں نے اتنی جلدی انصاف کیا اور نواز شریف کو ریلیف دیا۔انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں مزید کہا کہ عوام اور میں اس بات کی خوشی منا رہے ہیں اور میری خوشی منانے کا انداز بالکل مختلف ہے۔
شیف گلزار نے ویڈیو پیغام میں ایک چپل ہاتھ میں پکڑی ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے کہا کہ میں اپنی خوشی کا اظہار چپل کو سر پر مار کے کرتا ہوں۔شیف گلزار کو ویڈیو میں سر پر زور زور سے چپل مارتے دیکھا گیا، انہوں نے کہا کہ اب مجھے امید ہے کہ غریب لوگوں کو بھی جلد ریلیف ملے گا۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ اس وقت مہنگائی کی وجہ سے تنگ آ کر خودکشی کر رہے، اپنے بچوں کو بیچ رہے ہیں، ان لوگوں کو بھی ریلیف ملے گا۔شیف گلزار اپنی ہر ایک بات کرنے کے بعد سر پر چپل مار رہے تھے۔
شیف گلزار نے مزید کہا کہ جو لڑکیاں اپنی عزت بیچ کر اپنے گھر کو چلا رہی ہیں ان کو بھی جلد ریلیف ملے گا، اس کے علاوہ پولیس کے ادارے میں جو ناانصافیاں ہوتی ہیں، لوگ پیسے دے کر چھوٹتے ہیں یا ازیت کا شکار ہو جاتے ہیں ان کو بھی شاید ریلیف مل جائے گا۔
ویڈیو کے آخر میں شیف گلزار نے کہا کہ اس خوشی سے مجھے ایک گانا یاد آگیا ہے کہ ’میں خوش ہوں میرے آنسؤوں پے نا جانا، میں دیوانہ میں دیوانہ‘ اور ساتھ ہی انہوں نے اللہ ہی حافظ ہے کہہ کر ویڈیو پیغام کا اختتام کیا۔

شیف گلزار کے اس انوکھے احتجاج کی وائرل ویڈیو پر ٹوئٹر صارفین نے بھی دلچسپ تبصرے کرنا شروع کردیئے۔
ایک صارف نے لکھا کہ میاں کے جانے پر یہ اپنے سر پرجوتے مار رہا، لیکن جب میاں واپس آئے گا ہو سکتا ہے گولی مار لے جوش میں آکر‘
اسی طرح ایک اور صارف نے لکھا کہ معروف شیف گلزارحسین بھی ایک سرٹیفائیڈیوتھیاہیں۔انھوں نے اپنی ایک ویڈیوجاری کی ہےجس میں وہ میاں نوازشریف کےUKجانےپر شدید دُکھ میں مبتلاہیں اس حکومت سے سخت نالاں ہیں کہ اُنکوکیوں جانےدیاگیااِسی دُکھ کی وجہ سے وہ احتجاجاً اپنے سر پر جوتے ماررہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ جوتے اصل میں عمران خان کو ماریں، ڈیڑھ سال میں ملک برباد کر کے رکھ دیا کرائم ماسٹر نیازی گوگو نے‘
جبکہ ایک صارف شیف گلزار کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھتا ہے کہ ’سب یوتھیو کا یہی حال ہے ویڈیو دیکھ کر خوشی ہوئی۔‘


جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close