اداکار عادی عدیل پاکستان چھوڑنے کیلئے کیوں تیار نہیں؟

معروف اداکار، کامیڈین عادی عدیل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پاکستان چھوڑنے کیلئے تیار نہیں ہیں، کیونکہ متعدد مرتبہ انھوں ایسا کرنے کا سوچا ہے لیکن نہیں کر سکے کیونکہ میری پاکستان چھوڑنے کی اوقات نہیں ہے۔عادی عدیل احمد نے حال ہی میں شائستہ لودھی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت مختلف معاملات پر کھل کر بات کی، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ اس ملک میں پیدا ہوئے، یہاں پلے بڑھے، یہاں کماتے ہیں اور یہیں کھاتے ہیں اور ان کا اس ملک سے اتنا ہی تعلق ہے۔ان کا تعلق کسی فوجی خاندان سے نہیں ہے اور نہ ہی کسی ایسے سیاسی گھرانے سے جو ملک کے قربانی کی بڑی بڑی باتیں کرتا ہو۔عادی عدیل احمد نے کہا کہ وہ یہ دعویٰ نہیں کرتے کہ وہ پاکستان کے لیے جان بھی دیں گے اور سچ یہ ہے کہ وہ جان نہیں دے سکتے لیکن انہیں یہیں رہنا، یہیں کمانا اور یہیں زندگی گزارنی ہے، کامیڈین نے کہا کہ وہ یہ دعویٰ بھی نہیں کرتے کہ پاکستان نے انہیں بہت کچھ دیا ہے بلکہ وہ یہ کہتے اور سوچتے ہیں کہ خدا پاک نے انہیں بہت کچھ دیا ہے۔معروف کامیڈین کا مزید کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں ہی رہیں گے، کیوںکہ وہ یہاں پیدا ہوئے تھے، وہ یہاں اپنی پسند سے نہیں آئے تھے۔ انہوں نے متعدد بار سوچا کہ پاکستان کو چھوڑ جاؤں لیکن پھر سوچا کہ وہ باہر جاکر کیا کریں گے، ان کی باہر جانے کی اوقات بھی نہیں ہے۔ان کے مطابق باہر جاکر انہیں انگریزی بولنے کی اداکاری کرنی پڑے گی اور ان سے ایسی اداکاری نہیں ہوتی، اس لیے وہ پاکستان نہیں چھوڑ سکتے ہیں۔واضح رہے کہ عادی عدیل امجد نے ریڈی سٹیڈی گو نامی ڈرامے سے خوب شہرت حاصل کی اور اپنی بہترین کامیڈی کے ذریعے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی۔ عدیل کو ہمیشہ سب نے ہنستے مسکراتے دیکھا ہے لیکن اس ہنسی کے پیچھے ذاتی زندگی کی تلخ حقیقتیں بھی چھپی ہوئی ہیں۔

Related Articles

Back to top button