ساس کو زبان دکھانے پر نئی نویلی دلہن کو طلاق

مصر کے ایک نواحی علاقے میں نوجوان دولہا نے 28 سالہ دلہن کو یہ کہہ کر باراتیوں کے سامنے طلاق دے دی کہ تم نے میری ماں کو زبان چڑائی ہے۔ دولہا اپنی بارات واپس لے گیا جب کہ دلہن کی والدہ کی حالت غیر ہوگئی۔
مصری دلہن نے ایک غیر ملکی اخباری نمائندے کوکہا کہ شوہر نے میرا مؤقف جانے بغیر ہی مجھے طلاق دے دی، میں ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہی ہوں لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہو رہا۔
دوسری جانب دولہا نےموقف اختیار کیا ہے کہ ماں سے بدتمیزی کو کسی صورت برداشت نہیں کروں گا، میں نے طلاق دے دی ہے اور اب وہ محض مہر کی رقم کےلیے مجھ سےرابطہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے
دولہا کی جانب سے دوٹوک جواب ملنے پر دلہن نے بھی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ انسان زندگی گزارنے کے لائق نہیں۔ ابھی تک عدالت نے مقدمے کی سماعت کی کوئی تاریخ مقرر نہیں کی ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close