82 سالہ بلڈر خاتون کے ہاتھوں چور کی پٹائی

نیویارک میں 82 سالہ بوڑھی خاتون باڈی بلڈر نے اپنے گھر میں گھسنے والے ایک شخص کی دُرگت بنادی۔خاتون ایوارڈ یافتہ باڈی بلڈر ہیں اور وہ مقامی انسٹیٹیوٹ میں روزانہ وزن اُٹھانے کے ساتھ ساتھ ورزش بھی کرتی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ضعیف العمر باڈی بلڈر خاتون نے بتایا کہ رات کے وقت جب میں سونے کے لیے اپنے کمرے کی طرف جارہی تھی تو ایک آدمی نے ان کے گھر کا دروازہ پیٹنا شروع کردیا، وہ آدمی دروازہ پیٹتے وقت اپنے لیے ایمبولینس بلوانے کی درخواست کر رہا تھا۔
82 سالہ باڈی بلڈر نے کہا انہوں نے پولیس کو کال کی تاکہ وہ شخص ان گھر میں نہیں گھس پائے مگر وہ بے حد غصے میں تھا اور اس نے گھر کا دروازہ توڑ ڈالا۔
خاتون نے مزید بتایا کہ وہ گھر میں اکیلی رہتی ہیں اور بوڑھی ہیں لیکن وہ ایک مضبوط عورت ہیں۔ ‘میں ایک باڈی بلڈر ہوں اور وہ شخص ایک غلط گھر میں گُھس گیا۔’
انہوں نے کہا کہ ‘میں نے اس آدمی پر اپنے گھر کی چیزوں سے حملہ کرنا شروع کیا اور سب سے پہلے میں نے اسے میز اُٹھا کر اسے ماری، اس میز کے پائے لوہے کے بنے تھے، میز کے پائے ٹوٹ گئے جس کے بعد میں نے پائے سے اس پر وار کرنا شروع کیے۔’
خاتون کا کہنا تھا کہ اس کے بعد میں اپنے باورچی خانے سے ایک شیمپو کی بوتل لے کر آئی اور وہ بوتل میں نے اس شخص کے منہ پر انڈیل دی جس کے بعد بھی میں نے جھاڑو سے اس شخص کو خوب مارا جس سے وہ لاغر ہوگیا۔
خاتون کا کہنا تھا کہ ‘میں 225 پاؤنڈ تک وزن اٹھاتی ہوں تو میں نے اس آدمی کو بھی گھسیٹ کر گھر سے باہر نکالنے کی کوشش کی، وہ آدمی بہت بھاری تھا میں اسے گھر سے نکالنے کی کوشش کر ہی رہی تھی تو اسی دوران پولیس بھی آگئی۔’
باڈی بلڈر ضعیف خاتون نے کہا کہ ‘پولیس اس آدمی کو ایمولینس میں اٹھا کر لے گئی اور میں بہت خوش تھی کہ میں نے ایسے شخص کو ایمبولینس تک پہنچا دیا۔’

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close