یہ مرغی ہے یا کچھ اور!

آج کل نت نئے ڈیزائن کے کیک تیار کیے جاتے ہیں اور یہ نت نئے ڈیزائن کے کیک سب کی توجہ کا مرکز بھی بنتے ہیں اور کھانے میں بھی مزیدار ہوتے ہیں۔
اس تصویر کو دیکھنے سے تو ایسا ہی لگتا ہے کہ یہ ایک مرغی ہے جسے بیکنگ ٹرے میں رکھ کر اوون میں ڈال کر پکنے کےلیے رکھا جائے گا۔
لیکن یہ آپ کی آنکھوں کا دھوکا ہے، یہ بات آپ کو ماننا تھوڑا مشکل لگ تو رہا ہوگا مگر یہی سچ ہے۔
اس تصویر میں بیکنگ ٹرے میں سجا ہوا ایک کیک ہے جو کہ ہو بہو ایک مرغی کی طرح بنایا گیا ہے اور یہ کھانے میں بے حد مزیدار بھی ہے۔
برطانیہ کی معروف کیک آرٹسٹ سارہ ہاردے ایک تجربہ کار کیک آرٹسٹ ہیں جنہوں نے یہ کیک نہایت ہی باریکی، نفاست اور ہو بہو مرغی جیسا تیار کیا ہے۔
سارہ ہاردے کیک بنانے کےلیے شکر، اسپنج کیک، چاکلیٹ کا استعمال کر کے انسانی اعضاء سے لے کر تمام جانوروں کی طرح ہو بہو کیک تیار کرنے میں ماہر ہیں۔
حال ہی میں کیک آرٹسٹ سارہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہوں نے ایک مرغی نما کیک بنایا ہوا تھا۔
سارہ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ اپنے آرٹ اسکول میں موم کے پُتلے بنا کر معاوضہ وصول کرتی تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ جب وہ حاملہ ہوئی تھیں تو انہوں نے اس بات کا فیصلہ کیا کہ اب وہ ان کیمیکل والی چیزوں (موم) کے ساتھ کام نہیں کریں گی۔
انہوں نے سوچا کہ اب وہ اپنا یہ ٹیلنٹ کھانا بنانے میں استعمال کرسکتی ہیں جس کے بعد انہوں نے کیک بنانا شروع کیے۔
اب سارہ ہر ڈیزائن کے کیک بنانے میں ماہر ہو چکی ہیں اور یہ ٹیلینٹ اب ان کی شہرت کی وجہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close