28ستمبر کے مقدمے میں عمران خان کا مزید6روزہ جسمانی ریمانڈمنظور

انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا 28 ستمبر کےمقدمے میں 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف 28 ستمبر کو راولپنڈی میں احتجاج پر اکسانے کے کیس کی سماعت کی جس دوران عمران خان کے وکیل اور حکومتی پراسیکیوٹر نے دلائل دیے۔

سماعت کے دوران پبلک پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کےمزید 15 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کیا۔

بعد ازاں عدالت نےعمران خان کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کےحوالےکیا اور انہیں 2 دسمبر کو دوبارہ پیش کرن کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی پر 28 ستمبر کو راولپنڈی میں احتجاج پراکسانے کا مقدمہ درج ہے جس میں اس سے قبل ان کا5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا تھا۔

چند دن قبل توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت ملنے کےبعد28 ستمبر کیس میں عمران خان کی گرفتاری ڈالی گئی تھی۔

Back to top button