70 سالہ بھارتی کی آنکھ سے 7 سینٹی میٹر لمبا کیڑا نکال لیا گیا

بھارتی ریاست گجرات میں 70 سالہ بزرگ کی آنکھ سے 7 سینٹی میٹر لمبا رینگنے والا کیڑا نکل آیا۔ ذرائع کے مطابق بزرگ بھارتی شہری حال ہی میں ایک ڈاکٹر کے پاس گیا جہاں ڈاکٹر نے ان کی آنکھ کے پچھلے حصے میں ایک ایسی چیز دیکھی جس نے سب کو حیران کردیا۔
جسوبھائی پٹیل نامی شخص کو کئی سالوں سے آنکھوں میں خارش اور تکلیف کا سامنا تھا اور انہوں نے اس حوالے سے متعدد ڈاکٹرز سے بھی رجوع کیا لیکن کوئی ڈاکٹر ان کی تکلیف کی جڑ تک نہیں پہنچ سکا۔ متاثرہ شخص کی آنکھ کے تفصیلی معائنے کے بعد ڈاکٹر وں نے بتایا کہ ہم نے اینستھیسیا دینے کے بعد ان کی آنکھ کے اندر سے ایک رینگنے والے کیڑے کو زندہ حالت میں باہر نکالا۔ ڈاکٹروں کے مطابق جسوبھائی کی آنکھ کے پچھلے حصے میں ایک رینگنے والا کیڑا پھل پھول رہا ہے جس کے بعد مقامی ہسپتال کے ڈاکٹر نے ایک خوردبین کے ذریعے آنکھ کی جانچ کی جس سے معلوم ہوا کہ آنکھ کے پیچھے سفیدی والے حصے میں ایک رینگنے والا کیڑا ہے۔
ڈاکٹر نے بتایا کہ اگر اس کیڑے کو آنکھ سے نہیں نکالا جاتا تو یہ ان کی آنکھ کے لیے شدید نقصان کا باعث بنتا اور یہی وجہ ہے کہ تاخیر کیے بغیر اسے فوراً نکال لیا گیا۔ ڈاکٹر نے مزید بتایا اگر یہ کیڑا نہ نکالا جاتا تو یہ شخص ہمیشہ کے لیے اندھا بھی ہوسکتا تھا یا یہ کیڑا ان کے دماغ تک پہنچ جاتا جس کے بعد دماغ کی سرجری کرنے کی ضرورت پیش آتی۔
ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ کیڑے کو آنکھ سے نکالنے میں 25 منٹ کا وقت لگا اور اسے نکالنا بے حد مشکل تھا، ڈاکٹروں کو شبہ ہے کہ جیسوبھائی پٹیل کی آنکھ میں یہ کیڑا کتے کے کاٹنے سے داخل ہوسکتا ہے تاہم اس معاملے کی جانچ کی جارہی ہے اور یہ ممکن ہے کہ یہ کیڑا ان کے خون میں داخل ہو گیا ہو اور خون کے ذریعے ہی آنکھ تک جا پہنچا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close