دس لاکھ ریپڈ ٹیسٹ کٹس پاکستان کو موصول

پاکستان کو یو ایس ایڈ کی جانب سے 10 لاکھ ریپڈ ٹیسٹ کٹس (آر ڈی ٹی) موصول ہو گئی ہیں۔ہم نیوز کے مطابق آر ڈی ٹی کٹس کی مدد سے کورونا کی تشخیص کا عمل جلد ممکن ہو سکے گی۔

 

اس موقع پر معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کٹس کی فراہمی پر امریکی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اس طرح کی کاوشوں سے دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط کرنے میں مدد ملے گی۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ کٹس کی مدد سے پاکستانی حکومت کو کورونا کی شخیص میں آسانی ہو گی، امداد دونوں ملکوں کے گہرے دوستانہ تعلقات اور دو طرفہ تعاون کی عکاسی کر تی ہے۔

یو ایس ایڈمشن ڈائریکٹر نے کہا کہ امداد صحت کے نظام کی مضبوطی،ویکسین کی تیاری میں معاون ثابت ہو رہی ہے۔

Related Articles

Back to top button