نئے چیف سیکریٹری پنجاب جنرل باجوہ کے پرانے ساتھی

نئے تعینات ہونے والے چیف سیکریٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان 62 آرمی لانگ کورس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے کورس میٹ رہ چکے ہیں اور ان کی ملازمت کا 80 فیصد سے زائد عرصہ پنجاب میں گزرا ہے۔
ذرائع کے مطابق اقتدار ملنے سے قبل وزیر اعظم عمران خان سے میجر(ر) اعظم سلیمان کی خفیہ ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے چیف سیکرٹری پنجاب میجر(ر) اعظم سلیمان اہم سرکاری عہدے پر فائز ہونے کے باوجود متعدد بار وزیراعظم عمران خان سے خفیہ ملاقاتیں کرتے رہے ہیں، جن میں اکثر ملاقاتیں بنی گالہ میں ہوتی رہی ہیں اور ان ملاقاتوں میں پی ٹی آئی حکومت آنے کی صورت میں میجر(ر) اعظم سلیمان کو مرکز اور پنجاب میں اہم ذمہ داریاں دینے کا وعدہ کیا گیا تھا اور وعدے کو ایفاء کرتے ہوئے انھیں چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نئے چیف سیکرٹری پنجاب وزیر اعظم عمران خان کی خبروں کا بہترین ذریعہ اور سورس سمجھے جاتے ہیں جبکہ میجر (ر) اعظم سلیمان چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے کورس میٹ بھی رہےاور اپنی ملازمت کا اسی فیصد سے زائد عرصہ پنجاب میں گزار چکے ہیں، قبل ازیں وہ پنجاب میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم پنجاب رہے جس کے بعد انہیں نگران سیٹ اپ میں چیف سیکرٹری سندھ کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ سات ماہ سے زائد مرکز میں بطور سیکرٹری داخلہ خدمات انجام دینے کے بعد ایک بار پھر اپنے ہوم ٹاؤن کے سب سے اہم عہدے پر تعینات کئے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close