مردہ ہرن کے پیٹ سے 7 کلو پلاسٹک نکل آئی

شمالی تھائی لینڈ کے نیشنل پارک میں ایک مردہ ہرن کے پیٹ سے 7 کلو پلاسٹک اور دیگر اشیاء نکال لی گئیں۔ نیشنل پارک کے ترجمان کے مطابق مرے ہوئے ہرن کے پیٹ سے کپڑے، پلاسٹک بیگز، کافی کے ساشے اور اس طرح کا دیگر کچرا نکالا گیا۔
آخُن ستھان نیشنل پارک کے ڈائریکٹر کریانگساک تھنومپن نے بتایا کہ مرنے والا ہرن کئی سالوں سے پلاسٹک کی اشیاء کھا رہا تھا۔ترجمان کو شبہ ہے کہ اس پلاسٹک نے ہرن کے جسم کا ایلیمنٹری کینال بند کر دیا تھا لیکن ہرن کی موت کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر پارک میں گھومنے پھرنے کے لیے آنے والوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جو کہ پارک میں کچرا پھیلاتے ہیں۔ واضح رہے کہ تھائی لینڈ ایک ایسا ملک ہے جہاں پلاسٹک بیگز کا بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے، اس سے قبل بھی تھائی لینڈ میں بحری جانور ڈوگانگ پلاسٹک کھانے کے باعث مرا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close