آلو سے بنا ٹرک ٹیسلا کے سائبر ٹرک سے زیادہ بہتر

سوشل میڈیا پر آلو سے بنے ٹیسلا کے سائبر ٹرک کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلن مسک کو چند روز قبل اپنے سائبر ٹرک کی تقریب رونمائی کے دوران شدید شرمندگی اور مایوسی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
سائبر ٹرک کی تقریب رونمائی کے دوران ایلن مسک نے شرکاء کو ٹرک کی خصوصیات کے بارے میں آگاہ کیا اور اس کے دروازے پر ہتھوڑے کے وار کر کے اس کے دروازوں کی مضبوطی دکھائی۔
اسی دوران ایلن مسک نے اپنے ساتھی کو کہا کہ وہ ٹرک کے دروازوں میں نصب آرمر گلاس کی مضبوطی بھی شرکاء کو دکھائیں اور ایک بیس بال گیند جتنے گول لوہے کو اس پر ماریں۔
ایلن مسک کے ساتھی نے بالکل ایسا ہی کیا مگر یہ فیصلہ درست ثابت نہیں ہوا اور ٹرک کے شیشے پر دراڑیں پڑ گئیں۔
اس رونمائی کی تقریب کو ٹیسلا کے یوٹیوب اکاؤنٹ پر براہ راست دکھایا جا رہا تھا مگر تقریب کے 30 سیکنڈز بعد ہی ٹیسلا نے اس ویڈیو کو ہٹا دیا تھا۔
My brother has been working on a mashed potato cybertruck for over an hour pic.twitter.com/Bze4kOKiHy
— Dan Milano (@DanMilanoHere) November 29, 2019
اس تمام تر واقعے کے بعد حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک لڑکا اُبلے ہوئے میش آلوؤں سے ٹیسلا کا سائبر ٹرک بنا رہا ہے۔ صارفین نے آلو سے بنے اس ٹرک پر دلچسپ انداز میں تبصرے بھی کیے۔
Don’t throw a pea at the window
— Diedrich Bader (@bader_diedrich) November 30, 2019
ایک صارف نے ویڈیو پر طنزیہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس ٹرک کی کھڑکیاں اصل ٹرک سے زیادہ مضبوط ہوں گی‘
ایک اور صارف نے لکھا کہ ’اس ٹرک کو بنانے میں ٹیسلا کے ٹرک بنانے سے بھی زیادہ وقت لگا ہوگا‘
ایک صارف نے ٹیسلا کے ٹرک کی مضبوطی کا مذاق اُڑاتے ہوئے کہا کہ ’اس ٹرک کی کھڑکیوں پر مٹر کا دانہ پھینک کے نا مارنا‘