عمران صاحب گھبرانا شروع کردیں

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب گھبرانا شروع کر دیں، یہ عوام کا آپ کےلیے پیغام ہے، ایک سال میں معیشت کو کم از کم 26 ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔
مریم اورنگزیب وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہےکہ عمران خان آپ کا جھوٹ اور نالائقی ثابت ہونی نہیں، ہوچکی ہے، آپ آئی ایم ایف جا نہیں رہےجاچکے، غیر ملکی قرضواں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک سال میں تاریخی 11 ہزار ارب قرض لیا گیا،
انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آلو، پیاز، ٹماٹر، دالیں، روٹی، مہنگی ہونی نہیں، ہوچکی ہے، ایک کروڑ نوکریوں کا اعلان کیا، 25 لاکھ نوکریاں چھین چکے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا گیس 200 اور بجلی 100 فیصد مہنگی ہو چکی، گیس، بجلی اور دوائیوں کے بِلوں میں ڈاکہ ڈالا جاچکا، اسپتالوں میں مفت علاج اور دوائیاں بند ہوگئیں، ترقی کی شرح 5.8 فیصد سے کم ہو کر 2.5 فیصد ہو چکی، ٹیکس وصولیوں میں ریکارڈ 162 ارب کا خسارہ ہو چکا ہے، پشاور میں ایک ارب درخت لگنے تھے مگر نہیں لگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close