بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے افسران تعینات

بجلی کی چوری میں تقسیم کارکمپنیوں کے افسران، ملازمین  اور بجلی چوروں کاگٹھ جوڑ توڑنے کے لیے بجلی کمپنیوں میں ایف آئی اے افسران تعینات کردیے گئے۔

 وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے 3 افسران کی  تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق پیسکو ، سیپکو اور حیسکو میں ان افسران کو تعینات کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر  سعد اللہ خان کو پیسکو ، ڈپٹی ڈائریکٹر صوفی عبد الحفیظ چاچڑ کو سیپکو اور ایکٹنگ ڈائریکٹر مزمل احمد جتوئی کو حیسکو میں تعینات کیا گیا ہے۔ ایف آئی اےافسران بجلی چوری روکنے اور ریکوری بڑھانے میں مدد کریں گے، یہ افسران بجلی کمپنیوں میں ملازمین

عمران خان کےبغیر الیکشن کی کوئی ساکھ نہیں ہوگی

اوربجلی چوروں کا گٹھ جوڑ توڑنے پربھی کام کریں گے۔

Related Articles

Back to top button