جسٹس گلزاراحمد کی بطور چیف جسٹس پاکستان تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

جسٹس گلزاراحمد کی بطور چیف جسٹس پاکستان تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔تفصیل کے مطابق وزارت قانون کی جانب سے جسٹس گلزار احمد کو چیف جسٹس تعینات کرنے کا نوٹیفکینش جاری کردیا ہے۔ چیف جسٹس گلزار احمد کی تقرری کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175اور177کے تحت کی گئی۔یادرر ہے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی مدت ملازمت20دسمبر کو ختم ہورہی ہے اور جسٹس گلزاراحمد 21دسمبر کو چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھائیں گے۔
واضح رہےوزیراعظم کونئے چیف جسٹس پاکستان کی تقرری کی سمری بھجوا ئی گئی تھی ،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ 20 دسمبر کو ریٹائر ہوجائیں گے۔ اسی طرح سنیارٹی اور مدت ملازمت کے لحاظ سے نئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزاراحمد21 دسمبر کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور یکم جنوری 2022ء کو دوسال بطور چیف جسٹس عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے، ان کے بعد جسٹس عمر عطاء بندیال 2 فروری 2022ء کو بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ عہدہ سنبھالیں گے۔
جبکہ 16ستمبر2023ء کو اپنی مدت ملازمت پوری کرے عہدے سے ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔اسی طرح 17ستمبر 2023ء کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ چیف جسٹس سپریم کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور 25 اکتوبر 2024ء کو عہدے سے ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔ ان کے بعد جسٹس اعجاز الاحسن اکتوبر2024ء میں بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ اور اگست 2025ء میں عہدے سے ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔ آپ کے بعد بالترتیب جسٹس سید منصور علی شاہ، منیب اختر اور یحیٰ آفریدی بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ عہدہ سنبھالیں گے۔ جسٹس سید منصور علی شاہ بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بھی عہدے پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ جسٹس سید منصور علی شاہ اگست 2025ء میں بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ عہدہ سنبھالیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close