23 سال بڑے مرد سے تعلقات استوار کرنے میں کوئی اعتراض نہیں

امریکی ماڈل و ابھرتی ہوئی اداکارہ 22 سالہ کیملامورون نے کہا ہے کہ جب انہیں خود سے 23 سال بڑے مرد اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو سے تعلقات استوار کرنے میں کوئی اعتراض نہیں تو دوسرے لوگوں کو کیوں ہے؟
ارجنٹائنی نژاد امریکی ماڈل کیملا مورون نے اب تک صرف 4 فلموں میں ہی اداکاری کی ہے، تاہم لوگ انہیں ان کی ماڈلنگ کی وجہ سے جانتے ہیں۔

کیملا مورون نے ماڈلنگ کے کیریئر سے قبل ہی اداکاری شروع کی تھی، تاہم انہیں شہرت ماڈلنگ سے ملی۔
لیکن ماڈلنگ و اداکاری سے زیادہ انہیں اس وقت شہرت ملی جب یہ خبریں سامنے آئیں کہ انہوں نے خود سے 23 سال بڑے 45 سالہ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو سے تعلقات استوار کرلیے۔
نوجوان ماڈل کو ادھیڑ عمر اداکار سے تعلقات استوار کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔
کیملا مورون اور لیو نارڈو ڈی کیپریو کے درمیان گزشتہ برس کے آغاز میں تعلقات استوار ہوئے اور گزشتہ ایک سال کے دوران انہیں متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا۔
خود سے بڑی عمر کے شخص کے ساتھ رومانوی تعلقات استوار کرنے پر حد سے زیادہ تنقید ہونے پر پہلی بار ماڈل نے خاموشی توڑتے ہوئے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا۔

امریکی فیشن میگزین ’پیپلز‘ کےمطابق کیملا مورون نے امریکی اخبار سے بات کرتے ہوئے پہلی بار خود سے بڑی عمر کے اداکار کے ساتھ رومانس کرنے پر کھل کر بات کی اور تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں خود سے دگنی عمر کے مرد کے ساتھ تعلقات استوار کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں۔
کیملا مورون کا کہنا تھا کہ تنقید کرنے والے افراد کو سمجھنا چاہیے کہ جب مجھے خود اس سے کوئی مسئلہ نہیں تو دوسروں کو کیوں ہو رہا ہے۔
ساتھ ہی ماڈل کا کہنا تھا کہ ان سے پہلے بھی کم عمر لڑکیوں نے خود سے زائد عمر ہولی وڈ اداکاروں کے ساتھ تعلقات استوار کیے اور دنیا کی تاریخ بھی ایسی مثالوں سے بھری پڑی ہے۔

کیملا مورون کے مطابق انہیں خود سے زائد عمر مرد کے ساتھ رومانوی تعلقات استوار کرنے میں کوئی مسئلہ یا پریشانی نہیں اور نہ ہی وہ لوگوں کی تنقید سے خوفزدہ ہیں۔
انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ وہ تب تک ایسے افراد کے ساتھ رومانوی تعلقات نبھاتی رہیں گی جب تک وہ ایسے تعلقات نبھانے کے لیے تیار رہیں گے۔
کیملا مورون نے حیرانگی کا اظہار کیا کہ لوگوں کو ان کی جانب سے لیونارڈو ڈی کیپریو سے تعلقات استوار کرنے پراتنی حیرانی کیوں ہوتی ہے اور وہ خود بھی یہ جاننا چاہتی ہیں کہ ایسے لوگ ان کے تعلقات پر اتنے حیران کیوں ہیں؟

کیملا مورون کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس وقت لوگ انہیں ان کی ماڈلنگ اور اداکاری سے زیادہ ان کے رومانس کی وجہ سے یاد کر رہے ہیں اور ہر طرف ان کے کام کے بجائے ان کے تعلقات کا چرچہ ہے۔
کیملا مورون کے مطابق اگرچہ وہ ہولی وڈ میں نئی ہیں، تاہم وہ رفتہ رفتہ اپنا مقام بنا رہی ہیں اور انہیں فلموں سے زیادہ ماڈلنگ میں زیادہ دلچسپی ہے۔
کیملا مورون کی جانب سے دیے گئے انٹرویو پر تاحال لیو نارڈو ڈی کیپریو نے کوئی رد عمل نہیں دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close