ترجمان پاک فوج کی پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

گزشتہ دنوں ٹوئٹر پر پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 2005 میں کھیلی گئی ایک سیریز کی تصویر سامنے آئی اور یہ کہا گیا کہ اس میں نظر آنے والا شخص پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے موجودہ ڈی جی میجر جنرل آصف غفور کا ہم شکل ہے۔
زعیم احسن نامی ٹوئٹرصارف نے 30 نومبر کو ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ وہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 2005 میں کھیلی گئی سیریز کے دوران راولپنڈی میں کھیلے گئے چوتھے ایک روزہ میچ کی جھلکیاں دیکھ رہے تھے کہ انہیں یہ ‘ہیرہ ملا’ جس کا انہوں نے فوراً اسکرین شاٹ لے لیا۔
Many thanks dear. You have a sharp eye. Yes it was at Rawalpindi Cricket stadium during 2005. I was a Major then.
— Asif Ghafoor (@peaceforchange) December 3, 2019
زعیم احسن نے ڈی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو ٹیگ کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا یہ آپ ہی ہیں؟
اس تصویر کے سامنے آنے کے بعد اکثر لوگ یہ سمجھتے رہے کہ یہ میجر جنرل آصف غفور کا کوئی ہم شکل ہے۔
تاہم، گزشتہ روز ڈی آئی ایس پی آر نے اپنے ذاتی اکاؤنٹ کے ذریعے زعیم احسن کو جواب دیا اور تصدیق کی کہ تصویر میں نظر آنے والی شخصیت کوئی اور انہیں بلکہ وہ خود ہی ہیں۔
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ‘آپ کا بہت بہت شکریہ۔ آپ کی نظریں بہت تیز ہیں۔۔۔جی ہاں یہ 2005 میں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی تصویر ہے۔۔۔میں اس وقت میجر تھا۔”