سانحہ گل پلازہ کراچی کے متاثرہ تاجروں کےلیے 300 عارضی دکانوں کا انتظام کر دیا گیا

 

 

 

سانحہ گل پلازہ کراچی کے متاثرہ تاجروں کی بحالی کےلیے میونسپل کارپوریشن کراچی نے پولو گراؤنڈ میں 300 عارضی دکانوں کا انتظام کردیا ہے تاکہ متاثرین اپنا کاروبار دوبارہ شروع کرسکیں۔

حکام کے مطابق دکانداروں کےلیے ٹینٹ لگاکر عارضی دکانیں بنائی گئی ہیں، جہاں کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) کی جانب سے بجلی فراہم کی جائے گی،دکانداروں اور خریداروں کےلیے پانی اور بیت الخلا کا انتظام بھی ہے،مارکیٹ کی سکیورٹی کےلیے 50 سٹی وارڈنز تعینات کیے جائیں گے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ نے متاثرین گل پلازہ کےلیے بنائے گئے عارضی دکانوں کا جائزہ لیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے دو تین مختلف مقامات پر متاثرین کو فری جگہیں فراہم کی ہیں۔ عارضی سٹالز اور گراؤنڈ میں انتظامات کر کے متاثرین کو کاروبار دوبارہ شروع کرنے کی سہولت دی جا رہی ہے۔

عمران خان کو بنی گالہ منتقل کرنے کی کبھی کوئی بات نہیں ہوئی : خواجہ آصف

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھاکہ رمضان کے دوران شاپنگ کےلیے گل پلازا کے متاثرین کےلیے ساڑھے تین سو دکانوں کے سٹالز عارضی طور پر تیار کردیے گئے ہیں، عارضی دکانیں تعمیراتی پروسیس مکمل ہونے تک متاثرین کو کاروبار شروع کرنے کی سہولت فراہم کریں گی۔

 

Back to top button