تحریک لبیک پاکستان کیخلاف سوموٹو نوٹس خارج

الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک پاکستان کیخلاف سوموٹو نوٹس خارج کر دیا ہے ، قائمقام چیف الیکشن کمشنر الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں دو رکنی کمیشن نے سماعت کی ۔ دوران سماعت الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک پاکستان کیخلاف سوموٹو نوٹس خارج کر دیا ، الیکشن کمیشن نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان کیخلاف اداروں کی رپورٹ میں کچھ نہیں ہے۔
دوسری جانب تحریک لبیک پاکستان نے ملک کی تین بڑی سیاسی جماعتوں کیخلاف فریق بننے کا فیصلہ کر لیا ہے ، تحریک لبیک پاکستان نے تین بڑی جماعتوں کی فارن فنڈنگ سے متعلق تمام تفصیلات الیکشن کمیشن سے مانگ لیں ، تحریک لبیک پاکستان نے استدعا کی کہ سکروٹنی کمیٹی کی تاحال کارروائی سے متعلق معلومات دی جائیں۔امیر تحریک لبیک پاکستان انجینئر حفیظ اللہ علوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علامہ خادم حسین رضوی سے متعلق سو موٹو نوٹس پر مئی 2019 میں الیکشن کمیشن نے سکروٹنی کمیٹی تشکیل دی تھی ۔
انہوں نے کہا کہ ہم پہلی سیاسی جماعت ہیں جو فنڈنگ کیس سے کلیئر ہوئی ، ہمارے متعلق تمام رپورٹس کلیئر ہو چکی ہیں ، تحریک لبیک پاکستان ریاست کے خلاف کسی اقدام میں ملوث نہیں ، ملک کی تین بڑی سیاسی جماعتیں فارن فنڈنگ موصول کرنے میں ملوث رہی ہیں ، پاکستان تحریک انصاف ، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو پارلیمنٹ سے معطل کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close