مختلف ممالک سے مزید 34 پاکستانی بے دخل

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت 7 مختلف ممالک سے گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران 34 پاکستانیوں کو بے دخل کردیا گیا ہے۔
امیگریشن ذرائع کےمطابق سعودی عرب سے 3 بلیک لسٹ سمیت 5 افراد کو بے دخل کیاگیا۔ جب کہ متحدہ عرب امارات میں امیگریشن سے انکار کر کے ایک کو واپس بھیج دیاگیا۔11 کو جیلوں سے رہا کر کے،4 کو زائد المیعاد قیام پر ڈی پورٹ کیاگیا۔
امیگریشن ذرائع کےمطابق بے دخل 2 پاکستانی آئی بی ایم ایس میں بلیک لسٹ تھے۔ایتھوپیا اور قطر سے 2 بلیک لسٹ 2 رہائشی قوانین کی خلاف ورزی اور 2 مفرور افراد کو پاکستان واپس بھیجا گیا۔
تنزانیہ میں بغیر پاسپورٹ،عمان میں غیر قانونی داخل ہونےپر 3 افراد کو ڈی پورٹ کیاگیا۔ امیگریشن نے تینوں ڈی پورٹیز کو مردان،مالاکنڈ اور گوجرانوالہ انتظامیہ کےحوالے کیا۔
اس کےعلاوہ قبرص میں زائد المیعاد قیام پر 1 پاکستانی کو ڈی پورٹ کیاگیا۔