سندھ حکومت نے کاروباری سرگرمیوں کے نئے اوقات کار جاری کر دیے

سندھ حکومت نے کاروباری سرگرمیوں کے نئے اوقات کار جاری کر دیے ہیں، تمام کاروباری سرگرمیاں ہفتے کے 6 روز جاری رہیں گی، کاروباری اوقات کار صبح 6 بجے سے رات 8 بجے تک ہوں گے، ہفتے کے روز اوقات کار رات 9 بجے تک ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ سندھ کورونا ٹاسک فورس کے فیصلوں سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔
سندھ میں کاروباری سرگرمیوں کے نئے اوقات کار جاری کیے گئے ہیں۔ ہفتے کے 6 روز تمام کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ جب کہ کاروباری اوقات کار صبح 6 بجے سے رات 8 بجے تک ہوں گے۔ ہفتے کے روز سندھ میں کاروباری سرگرمیاں رات 9 بجے تک ہوسکیں گی۔ حکومت نے سینماء تھیٹرز پر بھی عائد پابندیاں ختم کردی گئی ہیں۔اسی طرح سیاحتی مقامات پر ہوٹلز میں رہائش کی اجازت بھی ہوگی۔ تمام کھیلوں کے میدانوں میں مشروط سرگرمیوں کی اجازت دے دی گئی ہے۔ بیوٹی پارلرز، جم، کھیل کے میدانوں پرعائد پابندیاں اٹھالی گئیں۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ شادی ہالز اور تعلیمی ادارے 15ستمبر تک بند رہیں گے۔
واضح رہے ملک بھر میں کورونا صورتحال میں بہتری کے ساتھ ہی کاروباری سرگرمیاں بحال ہونا شروع ہوگئیں۔ پنجاب، سندھ ، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان، گلگت، آزاد کشمیرحکومت نے کاروباری اور تجارتی سرگرمیوں کی اجازت دے دی ہے۔
ریسٹورانٹ کھولنے اور ان آؤٹ سروس کی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔ ہوٹلز اور ریسٹورانٹ کے اوقات کار رات 10بجے تک ہوں گے۔ اسی طرح اسپورٹس، دکانیں، حجام ، بیوٹی پارلرز بھی کھول دیے گئے۔ تعلیمی اداروں اور شادی ہالز کو 15 ستمبر کو کھولا جائے گا۔ این سی اوسی نے محرم الحرام میں دوبارہ کورونا وائرس پھیلاؤ کا انتباہ جاری کردیا، ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں وائرس دوبارہ پھیل سکتا ہے، اسد عمر نے کہا کہ کاروباری سرگرمیوں کے دوران ٹریس ٹریک اینڈ ٹیسٹ پالیسی پر عملدرآمد ضروری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button