عبایااورسکارف کابطورفیشن میں مقام اوردلکش انداز

مذہبی طورپراپنایا جانے والا حجاب اب ایک طرح سے جدید فیشن کا حصہ بن چکا ہے۔ اسکول، کالج اور یونیورسٹیوں کی حجاب لینے والی لڑکیاں اب اس میں فیشن کو بھی ملحوظ خاطررکھتی ہیں۔ حجاب میں فیشن کا پہلو نظراندازکرنا نہیں چاہتیں، اسی لیے فیشن میں کیا اِن ہے کیا آؤٹ، وہ اس بات کا دھیان رکھتی ہیں۔
بات کی جائے کہ عبایا میں کون کون سے رنگ زیادہ پسند کیے جا رہے ہیں تو آج کل سبز، نیلا، گلابی، اسکن ، لائٹ براؤن اور سفید رنگ کے عبایا اوراسکارف کا استعمال عام ہے۔ اس کے علاوہ عربی، ترکی، اورانڈونیشین اسکارف کا فیشن مقبول ہواتا جا رہا ہے، جو دیکھنے میں بھی خوش نما نظر آتا ہے۔ یہ رجحان اس قدربڑھ چکا ہے کہ بہت سی مغربی خواتین بھی اس کا استعمال کررہی ہیں۔ کئی ملازمت پیشہ خواتین اوردورانِ شاپنگ خواتین اسکارف اوڑھ کے جاتی ہیں۔ بہت سی شادی شدہ خواتین بھی اسکارف اورعبایا پہننے کوترجیح دیتی ہیں۔
پہلے پہل سیاہ رنگ کا عبایا بہت عام تھا، لیکن اب عبایا میں بے شماررنگوں کا فیشن آگیا ہے۔ دیکھا جائے توبظاہرعبایا کی روایتی شکل میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی۔ اب بھی عام طورپرعبایا ڈھیلا ڈھالا، لمبی آستینوں والااوراوپرسے نیچے تک جسم کوڈھانپتا ہے۔ ڈیزائنرزنےالبتہ عبایا میں کچھ اضافوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کومحسوس کرلیا ہے۔ آستینوں پرکشیدہ کاری، قیمتی موتیوں اورپتھروں کا جڑاؤ،عبایا کومزید دل کش بنا دیتا ہے۔
گزشتہ چند سالوں میں خواتین میں عبایا پہننے کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔ مختلف رنگوں اورورائٹی کے ساتھ ساتھ مختلف نوعیت کے ملبوسات کو فیشن اورجدت سےآشنا کرنے والے مختلف اندازکےعبایا دنیا بھرکےعلاوہ پاکستان میں بھی مقبول ہورہے ہیں۔ جس میں اردن، مصر، شام اورسعودی عرب کے علاوہ انگ-رکھا اسٹائل کےعبایا بھی خواتین میں دل چسپی کا محوربنے ہوئے ہیں۔
موجودہ دور میں متعارف کروائے جانے والےعبایا اوران کے نت نئے اسٹائل کے ساتھ ساتھ مشرقی روایات کے ثقافتی رنگ بھی شامل کر لیے گئے ہیں، جوعورت کی خوب صورتی کو بڑھاتے ہوئے اور بھی جاذب نظربنا دیتے ہیں۔ اسکارف اوڑھنے کے بھی بے شمارطریقے ہیں۔ بہت سی خواتین اسکارف پہننے سے قبل بالوں کا اونچا سا جوڑا بنا لیتی ہیں۔ اس طرح سر پر اوپر اٹھتے ہوئے اسکارف کی فال نیچے تک آجاتی ہے، جو دیکھنے میں بہت بھلی معلوم ہوتی ہے۔
اسکارف کو باندھنے کے لیے گرہ بھی لگائی جاتی ہے اور چنٹ داراندازمیں پن بھی لگائی جاتی ہے۔ عام اسکارف کو سادہ پن سے باندھا جاتا ہے، جب کہ تقریبات میں استعمال ہونے والے اسکارفوں کو خوب صورت ’بروچ‘ سے باندھا جاتا ہے۔ آج کل زری، اور موتی والے اسکارف بھی بازاروں میں عام ہیں، جنہیں خواتین بہت شوق سے خریدتی ہیں۔ روزمرہ زندگی کے پہناوے سے لے کر تقریبات کے ملبوسات تک اسے مختلف انداز میں استعمال کیا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close