معروف اداکارہ کامدارس میں کیمرےنصب کرنےکامطالبہ

پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ نےبچوں سےبڑھتی ہوئی زیادتی کوروکنےکےلئےتعلیمی اداروں میں کیمرےنصب کرنےکا مطالبہ کیاہے۔
کراچی میں میڈیاسےگفتگوکرتے ہوئے پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ بشری ٰانصاری کاکہناتھا کہ دینی مدارس اورمولویوں کے کمروں میں کیمرے نصب کرنے چاہییں۔
مزید بات کرتے ہوئےبشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ بچوں سے بڑھتی ہوئی زیادتی کوروکنے کے لئے ہمیں اس طرح کےاقدا مات کرنے پڑیں گے ۔اسی پرمزید بات کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ بچوں کےساتھ زیادتی کےمعاملا ت میں اضافہ ہوتاجارہاہےجس سے معاشرہ بربادی کی طرف جا رہا ہے کیونکہ بچے سہم گئے ہیں، مدرسہ ہو یا اسکول ،بچے جانے سے گھبراتے ہیں،ان حالات کوبہتربنانےکےلئےہمیں کیمرے نصب کرنے پڑیں گے تا کہ ان لوگوں پر ہر لمحہ نظر رکھی جائے اور ہمارے بچوں کے مستقبل کو بچایا جائے.۔
بشریٰ انصاری نےمزیدکہاکہ یہ صرف مدارس میں ہی نہیں بلکہ اسکولوں میں اساتذہ بھی بچوں پرتشددکرتےہیں جس کی وجہ سے بچوں میں خوف کی ایک لہر بیٹھ جاتی ہے.ہمیں ایسے تمام عوامل کو روکنا پڑے گا۔
اسی موضوع پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں مولویوں کے کمروں میں بھی کیمرے لگانے کی ضرورت ہےکیونکہ بدفعلی اکژادھر ہی کی جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!
Close